وزیراعظم کا دفتر

کرناٹک کے میسورو پیلیس گراؤنڈ میں یوگ کے 8ویں عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Posted On: 21 JUN 2022 9:22AM by PIB Delhi

ریاست کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی جی، جناب یدوویر کرشنا داتا چامراج واڈیار  جی، راج ماتا پرمود دیوی، وزیر جناب سربانند سونووال جی، ملک اور دنیا بھر کے سبھی لوگوں کو یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

آج یوگ دن کے موقع پر میں کرناٹک کی ثقافتی راجدھانی، روحانیت اور یوگ کی سرزمین میسورو کو سلام کرتا ہوں۔ میسور جیسے بھارت کے روحانیت مراکز نے جس یوگ توانائی کو صدیوں سے پرورش کی ہے، آج وہ یوگ کی توانائی عالمی صحت کو سمت دے رہی ہے۔ آج یوگ عالمی تعاون کا لگاتار بنیاد بن رہا ہے۔ آج یوگ انسانیت کو صحت مند زندگی کا اعتماد دے رہا ہے۔

ہم آج صبح سے دیکھ رہے ہیں کہ یوگ کی جو تصویریں کچھ سال پہلے صرف گھروں میں، روحانیت کے مراکز میں دکھائی دیتی تھی ، وہ آج دنیا کے کونے کونے سے آرہی ہیں۔ یہ تصویریں روحانیت کی شناخت کو وسعت دینے والی تصاویر ہیں۔ یہ تصویریں ایک فطری اور مشترکہ انسانی بیداری کی تصویریں ہیں، خاص طورپر تب جب دنیا نے گزشتہ دو برسوں میں صدی کی اتنی بڑی وباء کا سامنا کیا ہو۔ ان حالات میں ملک  تمام جزیرے اور چھوٹے چھوٹے جزیروں کے سرحدوں سے اوپر یوگ دن کا یہ میلہ اُتسو یہ ہماری زندگی کا بھی ثبوت ہے۔

یوگ اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگ کسی شخص واحد کے لئے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے، اسی لئے اس بار بین الاقوامی یوگ کا دن کا موضوع ہے ’’انسانیت کے لئے یوگ‘‘۔ میں اس موضوع کے ذریعے یوگ کے اس پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانے کےلئے اقوام متحدہ کا اور سبھی ملکوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دنیا کے سبھی شہریوں کا بھی سبھی ہندوستانیوں کی طرف سے استقبال کرتا ہوں۔

ساتھیوں!

یوگ کے لئے ہمارے رشیوں ، ہمارے مہارشیوں نے، ہمارے آچاریوں نے کہا –’’شانتم یوگین وِندتی’’

اس کا مطلب ہے یوگ ہمارے لئے امن لاتا ہے۔یوگ سے امن محض افراد کے لئے نہیں ہے، بلکہ یوگ ہمارے معاشرے کے لئے امن لاتا ہے۔ یوگ ہمارے ملک اور دنیا میں بھی امن لاتا ہے  اور یوگ ہماری کائنات کے لئے بھی امن لاتا ہے۔ یہ طاقتور سوچ کسی کے لئے ایک انتہائی تصور ہوسکتی ہے، لیکن ہمارے ہندوستانی سادھو سنتوں نے ایک سادہ منتر کے ساتھ اس کا جواب دیا ہے اور وہ منتر ہے –’’یت پنڈے تت برہمانڈے‘‘۔

یہ پوری کائنات ہمارے اپنے جسم اور روح سے شروع ہوتی ہے۔ کائنات ہم سے شروع ہوتی ہے اور یوگ ہمیں  ہمارے اندر ہر ایک کو بیدارکرتا ہے اور بیداری کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ یہ خود بیداری کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور دنیا کو بیدار کرنے کی طرف بڑھتا ہے۔ جب ہم خود اور ہماری دنیا بیدار ہوجاتی ہے تو ہم اُن چیزوں پر نظر ڈالنا شروع کرتے  ہیں، جنہیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یہ دونوں تبدیلیاں دنیا میں اور ہمارے اندر ہیں۔

یہ آب و ہوا میں تبدیلی اور بین الاقوامی تنازعات جیسے عالمی چیلنجز یا انفرادی طرز زندگی کے مسائل ہوسکتے ہیں،لیکن یوگ  ان چیلنجوں کے لئے ہمیں بیدار، اہل اور ہمدرد بناتا ہے۔ ایک مشترکہ بیداری اور اتفاق رائے کے ساتھ لاکھوں لوگ، اندرونی امن کے ساتھ لاکھوں لوگ عالمی امن کا ایک ماحول پیدا کریں گے۔اس لئے یوگ لوگوں کو جوڑ سکتا ہے۔یوگ کس طرح ملکوں کو جوڑ سکتا ہے اور کس طرح یوگ ہم سب کے لئے مسئلے کا حل بن سکتا ہے۔

ساتھیوں!

ہندوستان میں ہم اس بار یوگ کے دن ہم ایک ایسے وقت پر منا رہے ہیں، جب ملک اپنی آزادی کی 75ویں سال کا جشن منا رہا ہے۔ امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ یوگ دِوس کی یہ مقبولیت ، یہ قبولیت ہندوستان کی اس امرت جذبے کو قبول کرتا ہے، جس نے  ہندوستان کی آزادی کی لڑائی کو توانائ دی تھی۔

اسی جذبے کو منانے کے لئے آج ملک کے 75الگ الگ شہروں کے 75تاریخی مقامات کے ساتھ ہی، دیگر شہروں کے لوگ بھی تاریخی مقامات پر یوگ کررہے ہیں، جو تاریخی مقام ہندوستان کی تاریخ گواہ رہے، جو مقام ثقافتی توانائی کے مرکز ہیں،وہ آج یوگ دن کے ذریعے ایک ساتھ جڑ رہے ہیں۔

یہ میسور پیلیس کا بھی تاریخ میں اپنا خاص مقام ہے۔ ہندوستان کی تاریخی مقامات پر اجتماع کا تجربہ،ہندوستان کا ماضی،بھارت کی تقسیم اور بھارت کے پھیلاؤ کو ایک ذرائع میں پرونے جیسا ہے۔ اعلیٰ سطح پر بھی ہم اس بار ’’گارجین رنگ آف یوگا‘‘،یہاں ’’گارڈین رِنگ آف یوگا‘‘ کا یہ نام آج پوری دنیا میں ہورہا ہے۔ دنیا کے الگ الگ ممالک میں سورج طلوع ہونے کے ساتھ،سورج کی رفتار کے ساتھ،لوگ یوگ کر رہے ہیں،جڑ رہے ہیں۔ جیسےسورج آگے بڑھ رہا ہے، طلوع ہورہا ہے، اس کی پہلی کرن کے ساتھ الگ الگ ملکوں میں لوگ ساتھ جڑتے جا رہے ہیں، پوری زمین کے چاروں طرف یوگ کی رنگ بن رہی ہے۔ یہی ہے گارجین رنگ آف یوگ۔ یوگا کااستعمال سے صحت، توازن اور تعاون کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ساتھیوں!

دنیا کے لوگوں کے لیے یوگ آج ہمارے لیے صرف زندگی کا حصہ نہیں ہے،براہ کرم یاد دلائیں کہ یہ زندگی کا حصہ نہیں ہے،بلکہ یوگ اب طرز زندگی بن رہا ہے۔ ہمارا دن یوگ کے ساتھ شروع ہو، اس سے بہتر شروعات اور کیا ہو سکتی ہے؟ لیکن،ہمیں یوگ کو کسی  ایک خاص وقت اور مقام تک ہی محدود نہیں رکھنا ہے۔ ہم نے دیکھا بھی ہے،ہمارے یہاں گھر کے بڑے، ہمارے یوگ مراقبے دن کے الگ الگ وقت میں پرایانام کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے آفس میں بھی کام کے درمیان  کچھ دیر کے لئے دنڈاسن کرتے ہیں،پھر دوبارہ کام شروع کرتےہیں۔ ہم کتنے بھی تناؤ کے ماحول میں کیوں نہ ہوں،کچھ منٹ کا دھیان ہمیں سکون پہنچادیتا ہے اور ہماری پیداواریت کی صلاحیت میں اضافہ کردیتا ہے۔

اس لئے ہمیں یوگ کو ایک فاضل کام کے طورپر نہیں لینا ہے۔ ہمیں یوگ کو جاننا بھی ہے، ہمیں یوگ کو جینا بھی ہے اور ہمیں یوگ  کو پانا بھی ہے اور ہمیں یوگ کا اپنانا بھی اور ہمیں یوگ کو پنپنے دینے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے اور جب ہم یوگ کے ساتھ جینے لگیں گے تو یوگ دن ہمارے لئے یوگ کرنے کا نہیں،بلکہ اپنی صحت ، سکھ اور شانتی کو منانے کا وسیلہ بن جائے گا۔

ساتھیوں!

 آج وقت ہے کہ ہم یوگ سے جڑی بے شمار امکانات کو سچ کریں۔آج ہمارے نوجوان بڑی تعداد میں یوگ کے شعبے میں نئے نئے نظریات کے ساتھ آرہے ہیں۔ اس سمت میں ہمارے ملک میں آیوش کی وزارت نے اسٹارٹ اپ یوگا چیلنج بھی لانچ کیا ہے۔ یوگ کے مہمان کو یوگ کی سفر کو یوگ سے جڑے امکانات کے لئے یہاں میسور کے دسہرا گراؤنڈ میں ڈیجیٹل نمائش بھی لگی ہے۔

میں ملک کے اور دنیا کے سبھی نوجوانوں سے اس طرح کی کوششوں سے جڑنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں سال 2021ء کے لئے یوگا کے فروغ اور ترقی کے لئے غیر معمولی خدمات کے صلے میں وزیر اعظم کے ایوارڈز کے جو فاتحین ہیں، میں اُن سبھی فاتحین کو دل سے بہت بہت مبارکباد یتا ہوں۔ مجھےیقین ہے کہ یوگ کے یہ منفرد سفر آئندہ مستقبل کی سمت میں ایسے ہی لگاتار چلتی رہے گی۔

ہم، سروے بھونتو سُکھِن:، سروے سنتو نرامے: کے جذبے کے ساتھ ایک صحت مند اور پرامن دنیا کو یوگ کے توسط سے بھی رفتار دیں گے۔ اسی جذبے کے ساتھ آپ سبھی کو ایک بارپھر یوگ کے دن کی بہت بہت نیک تمنائیں۔

بہت بہت مبارکباد۔

شکریہ۔

*************

ش ح- ح ا–ن ع

Date: 21.06.2022

U. No.6709



(Release ID: 1835799) Visitor Counter : 134