وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 31 مئی کو شملہ کا دورہ کریں گے اور ’’غریب کلیان سمیلن‘‘ میں شرکت کریں گے


مودی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر غریب کلیان سمیلن کا پورے ملک میں انعقادکیا جارہا ہے

اس پروگرام میں عوام کے منتخبہ نمائندے، ملک بھر میں براہ راست لوگوں سے بات چیت کریں گے

وزیراعظم، نووزارتوں / محکموں کے پروگراموں کے مستفیدین کے ساتھ گفتگو کریں گے

وزیراعظم پی ایم – کسان کی گیارہویں قسط بھی جاری کریں گے

Posted On: 30 MAY 2022 12:29PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 مئی 2022 کو ہماچل پردیش میں شملہ کا دورہ  کریں گے۔ وزیراعظم دن میں گیارہ بجے ’ غریب کلیان سملین‘ میں شرکت کریں گے۔ یہ انوکھا عوامی پروگرام وزیراعظم کے زیر قیادت حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے اور اس پروگرام کا ملک بھر کی ریاستی راجدھانیوں، ضلع ہیڈ کوارٹرس اور کرشی وگیان کیندروں میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سمیلن کے تحت منتخبہ عوامی نمائندے، حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے مختلف فلاحی پروگراموں کے بارے میں لوگوں کے تاثرات جاننے اور معلومات حاصل کرنے کی ایک کوشش کے تحت ملک بھر میں براہ راست عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

’غریب کلیان سمیلن‘ صبح نوبجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا، جس میں وزرائے اعلی، مرکزی وزراء، وزرائے مملکت، ارکان پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، ایم ایل ا یز اور دیگر منتخبہ عوامی نمائندے، ملک بھر کے اپنے اپنے مقامات پر لوگوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کریں گے۔ دن میں لگ بھگ گیارہ بجے وزیراعظم جناب نریندر مودی پروگرام میں شامل ہوں گے اور مختلف ریاستی اور مقامی سطح کے پروگراموں کااحاطہ کیا جائے گا ، جس سے یہ سمیلن قومی سمیلن بن جائے گا۔ سمیلن کے دوران ، وزیراعظم ، حکومت ہند کی 9 وزارتوں / محکموں کے مختلف پروگراموں کے مستفید افراد کے ساتھ براہ راست گفتگو کریں گے ۔

ملک بھر میں لوگوں سے بے روک ٹوک بات چیت کرنے سے متعلق اس پروگرام کا مقصد، عوام سے ان کی آزادانہ اوربے تکلفی سے آراء حاصل کرنا، ان کے تاثرات معلوم کرنا، لوگوں کی زندگیو ں میں فلاحی اسکیموں کے اثرات کو سمجھنا اور مختلف سرکاری پروگراموں کے تعلق سے ان میں ہم آہنگی پیدا کرنے اورانہیں انتہائے عروج پر پہنچانے سے متعلق طور طریقے تلاش کرنا ہے۔ اس کوشش کی بدولت سرکاری پروگراموں تک رسائی اور ان کی دستیابی کو زیادہ کارگر بنایا جاسکے گاتاکہ ملک کے شہریوں کے رہن سہن میں مزید سہولت پیدا کی جاسکے۔

وزیراعظم ، پردھان منتری کسان  سمان ندھی ( پی ام –کسان)  اسکیم کے تحت مالی فائدے کی گیارہویں قسط بھی جاری کریں گے۔ اس کی بدولت دس کروڑ سے زیادہ مستفید کسان کنبوں کو تقریبا 21 ہزار کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر ہوجائے گی۔ اس موقع پر ، وزیراعظم جناب نریندر مودی پورے ملک کے پی ایم کسان اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ ع م۔ ف ر

U. No.5885


(Release ID: 1829397) Visitor Counter : 155