وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کرناٹک کے ہبلی میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف کی طرف سے معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 24 MAY 2022 6:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے ہبلی میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛

 

”ہبلی، کرناٹک میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے دکھی ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے غم میں میں برابر کا شریک ہوں۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا گو ہوں: وزیر اعظم @narendramodi

”ہبلی حادثے میں جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کا معاوضہ دیا جائے گا: وزیر اعظم @narendramodi

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5710



(Release ID: 1828024) Visitor Counter : 109