وزارت آیوش

یوگا کا 8واں بین الاقوامی دن میسورو میں منعقد ہوگا : وزیراعظم عوامی سطح پر یوگا کریں گے

Posted On: 23 MAY 2022 4:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مئی ، 2022/ یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن کی اصل تقریب 21 جون، 2022 کو کرناٹک کے شہر میسورو میں  منعقد ہوگی۔ آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج اعلان کیا ہے کہ میسورو کو یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن کی اصل تقریب کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جس میں عوامی سطح پر یوگا کیا جائے گا۔

کیونکہ یوگا کا یہ بین الاقوامی دن آزادی کے امرت مہوتسو سال کے دوران منایا جا رہا ہے وزارت نے پورے ملک میں 75 عالمتی جگہوں پر اس دن کی تقریبات منانے کا منصوبہ بنایا ہے اور بھارت کو عالمی سطح پر اس کا ایک برانڈ بنائے جانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سربانند نے کہا کہ میسورو میں اصل تقریب کے علاوہ اس سال 21 جون کو گارجیئن رنگ بھی ایک دلچسپ پروگرام ہوگا جو یوگا اسٹریمنگ ہوگی۔ یہ پروگرام بیرون ملک آر پی مشنوں کی طرف سے منعقد کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت تجویز کیا گیا ہے کہ جاپان سے اسٹریمنگ شروع کی جائے جہاں سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سورج طلوع ہوتا ہے۔

وزیر موصوف نےیہ بھی بتایا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن سے پہلے اور بھی بہت سے پروگرام کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اور 27 مئی سے  حیدرآباد میں  25 دن کی الٹی گنتی شروع کی جا رہی ہے، جہاں 10 ہزار یوگا شائقین ، یوگا میں حصہ لیں گے۔

اس تقریب میں کرناٹک کے گورنر ، مرکزی وزراء، فلم اسٹارز ، کھیل شخصیتیں، معروف شخصیتیں، یوگا گورو، ممتاز شخصیتیں، یوگا اور اس سے متعلق سائنس کے  ماہرین ،  مقامی یوگا ادارے، اور یوگا شائقین شرکت کریں گے ۔

اس سے پہلے الٹی گنتی کی تقریبات شیو ڈول میں (2 مئی کو 50 دن کی الٹی گنتی) اور لال قلعے میں (7 اپریل کو 75 دن کی الٹی گنتی) کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5669

 



(Release ID: 1827806) Visitor Counter : 99