وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈیف لمپکس میں اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے بھارتی دستے کو مبارکباد دی

Posted On: 17 MAY 2022 9:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/مئی 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں ختم ہوئے ڈیف لمپکس میں اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے بھارتی دستے کو مبارکباد دی ہے۔

وہ 21 تاریخ کو وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دستے کی میزبانی کریں گے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’حال ہی میں ختم ہوئے ڈیف لمپکس میں اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے بھارتی دستے کو مبارک باد! ہمارے دستے کا ہر کھلاڑی ہمارے ساتھی شہریوں کے لیے ایک تحریک ہے۔

میں 21 تاریخ کی صبح اپنی رہائش گاہ پر پورے دستے کی میزبانی کروں گا۔‘‘

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5473


(Release ID: 1826192)