وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے دہلی میں آتشزدگی کے المناک حادثے میں  ہلاک شدگان کے تئیں  اظہار تعزیت کیا


پردھان منتری قومی ریلیف فنڈ سے مدد کا اعلان

Posted On: 13 MAY 2022 11:50PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں آتشزدگی کے المناک حادثے میں  جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے آتشزدگی کے اس حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو پردھان منتری قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے  دو- دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے  مدد کے طور پر دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’دہلی میں آتشزدگی  میں ہوئی ہلاکتوں سے بہت رنجیدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے عزیز و اقارب کو گنوا دینے والوں کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ سانحہ میں زخمی ہونے  والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘

وزیراعظم کے دفتر کے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے؛

’’دہلی میں آتشزدگی کے المناک سانحے میں مرنے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے ہر ایک کو دو لاکھ روپے  دئیے جائیں گے۔  جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 50000 روپے کی رقم امداد کے طور پر دی جائے گی: وزیراعظم ‘‘

 

*****

 

ش ح۔ ن ر (14.05.2022)

U NO: 5359

 



(Release ID: 1825269) Visitor Counter : 104