وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندرمودی 13 مئی کو  مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ کنکلیو کے دوران  مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کا آغاز کریں گے

Posted On: 12 MAY 2022 12:34PM by PIB Delhi

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 13مئی ، 2022کو شام 7بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اندورمیں ہونے والی مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ کنکلیو کے دوران مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کاآغاز کریں گے اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ وہ مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے جواسٹارٹ اپ ایکونظام  کو فروغ دینے میں مدد گارثابت ہوگی اور اسٹارٹ اپ ایکونظام کے لئے سہولت پیداکرے گی ۔

مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ کنکلیو میں حکومت اورپرائیویٹ سیکٹرکے پالیسی سازوں ، اختراع کاروں ، صنعت کاروں ، ماہرین تعلیم، صنعت کاروں ، سرپرستوں اور دیگرشراکت داروں سمیت اسٹارٹ اپ ایکونظام کے مختلف  کردار شرکت کریں گے ۔ اس میں مختلف اجلاس ہوں گے جس میں اسپیڈ مینٹرنگ اجلاس بھی شامل ہے، جہاں اسٹارٹ اپس تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اسٹارٹ اپ اسپیس؛ کس طرح اسٹارٹ اپ سیشن شروع کیاجائے ، جہاں اسٹارٹ اپس کو پالیسی سازوں کے ذریعہ رہنما ئی حاصل ہوگی  :فنڈنگ سیشن ، جہاں صنعت کاروں مختلف فنڈنگ طریقہ کارکے بارے میں سیکھیں :پچنگ سیشن  ،جہاں  اسٹارٹ اپس سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک کے لئے مواقع حاصل کریں گے اورفنڈنگ کے لئے اپنے نظریات پیش کریں گے۔اورایکونظام سپورٹ سیشن  ، جہاں شرکاء برانڈویلیو کے بارے میں سیکھیں  گے اورریاست میں اسٹارٹ اپ ایکونظام کو فروغ دیں گے ۔ تقریب کے مقام پر ایک اسٹارٹ اپ ایکسپو ڈس پلیئنگ نئے رجحانات اور اختراعات کی نمائش کی جائیگی ۔

*****

 

ش ح ۔ ح ا۔ ع آ

U-5283



(Release ID: 1824678) Visitor Counter : 130