بھارتی چناؤ کمیشن
ہندوستان کو 24-2022 کے لئے ایسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھارٹیز (اے اے ای اے ) کا چئیر مین منتخب کیا گیا
Posted On:
11 MAY 2022 12:19PM by PIB Delhi
7 مئی 2022 کو فلپائن کے منیلا شہر میں حالیہ منعقدہونے والی ایگزیٹوبورڈ اور جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں ہندوستان کو متفقہ طورپر 24-2022 کے لئے ایسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھارٹیز (اے اے ای اے )کا نیا چیئر مین منتخب کرلیا گیا ہے۔منیلا کا الیکشن سے متعلق کمیشن فی الحال اے اے ای اے کا چیئر مین تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ میں نئے ممبر میں اب روس ، ازبیکستان ، سری لنکا، مالدیپ ، تائیوان اور فلپائن شامل ہیں۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن کا تین ممبر پر مشتمل وفد ،جس کی سربراہی نائب الیکشن کمشنر جناب نتیش ویاس کررہے تھے، سی ای او منی پور جناب راجیش اگروال اور سی ای او راجستھان جناب پروین گپتا کی معیت میں منیلا میں ہونے والی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی اور 23-2022 کے لئے منصوبہ عمل اور 24-2023 کے لئے مستقبل سے متعلق سرگرمیوں کا خاکہ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کیا۔‘انتخابات میں صنفی مسائل ’ پر ایک پریزینٹیشن پیش کیا گیا، جس میں ہندوستان کے ذریعہ ہمہ گیر اورشرکت والے انتخابات کے لئے انتخابی اورسیاسی کارروائیوں میں سماجی-سیاسی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے کئے گئےمختلف مطلوبہ اور مرتکز اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھارٹیز کا مشن ایشیائی خطے میں تجربات کے اشتراک اور انتخابی حکام کے درمیان بہترین طریقوں کے لئے ایک غیرجانبدار فورم مہیا کرانا ہے تاکہ اچھی حکمرانی اور جمہوریت کی حمایت کی غرض سے کھلے اور شفاف انتخابات کو فروغ دینے کے لئے مختلف راہوں پر غوروخوض اور عمل کیاجاسکے ۔
بہت سے اے اے ای اے ممبر ممالک کے عہدے داران ہندوستانی بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت اور الیکشن مینجمنٹ( آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) کی طرف سے وقتاََفوقتاََ منعقدہ بین الاقوامی ٹریننگ پروگراموں میں باقاعدہ طور پر شرکت کرتے رہے ہیں۔2019سے اے اے ای اے ممبر ممالک کے 250 سے زیادہ عہدے داران نے ان پروگراموںمیں شرکت کی ہے۔ آئی آئی آئی ڈی ای ایم خصوصی اے اے ای اے ممبر ممالک کے لئے صلاحیت کی ترقی سے متعلق ٹریننگ پروگرامس بھی منعقد کرتا ہے۔بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے 50 عہدے داران کو22-2021 کے دوران تربیت دی گئی ۔
اے اے ای اے کے وفود ، ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقد بین الاقوامی الیکشن وزیٹرس پروگرام میں بھی باقاعدہ طورپر شرکت کرتے رہے ہیں۔ 12 اے اے ای اے ممبران کے 62 عہدے داران نے 2022 میں اسمبلی انتخابا ت کےدوران ای سی آئی کے ذریعہ منعقدہ تیسرے بین الاقوامی ورچوئل الیکشن وزیٹر س پروگرام میں شرکت کی ۔اے اے ای اے 118 ممبران پر مشتمل ورلڈ الیکشن باڈیز کے ایسوسی ایشن ( اے –ڈبلیو ای بی ) کا بھی ایک ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔
اے اے ای اے کاقیام اور ممبر شپ:
فلپائن کے منیلا شہر میں 29-26 جنوری 1997 سے منعقد 21ویں صدی میں ایشیائی انتخابات پر ہونےوالے سمپوزیم میں شرکاء کی طرف سے پاس کردہ تجویزکی تعمیل میں ایسوسی ایشن آف ایشین الیکشن اتھارٹیز (اے اے ای اے ) کو 1998 میں قائم کیا گیا تھا۔فی الحال 20 ایشیائی ای ایم بیز اے ای اے کے ممبران ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اے اے ای اے کے ای ایم بی کا ایک بانی ممبر ہے اور اے اے ای اے کے ایگزیکٹو بورڈ کی 13-2011 کےدوران وائس چیئر مین کے طور پر اور 16-2014 کے دوران کی خدمت بھی انجام دے چکا ہے۔
*************
ش ح۔ا ک۔رم
U-5241
(Release ID: 1824390)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam
,
Kannada
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia