وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کی فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں پریس ریلیز

Posted On: 04 MAY 2022 8:03AM by PIB Delhi
  1. وزیراعظم جناب نریند رمودی نے کوپن ہیگن میں دوسری بھارت – نورڈک  سربراہ کانفرنس سےوطن واپس ہوتے ہوئے 4 مئی 2022 کو فرانس کادورہ کیا ۔
  2.  پیرس میں ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے صدرایمانوئیل میخوں کے ساتھ   بالمشافہ اور وفدکی سطح  پر بات چیت کی ۔ دونوں لیڈروں نے دفاع، خلاء، بحری معیشت اور  سول نیوکلیائی  شعبوںمیں تعاون اور عوام سے عوام کےدرمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور کے سبھی  پہلوؤں  پرتبادلہ خیال کیا۔
  3. دونوں لیڈروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بھارت –فرانس کلیدی ساجھیداری کو عالمی  فلاح وبہبودکے لئے ایک طاقت بنانے کی غرض سے مل کر کام کرنے کے طورطریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کےفرانس  کے دورے سے نہ صرف دونوں ملکوں  کے درمیان بلکہ دونوں  رہنماؤں کے درمیان  بھی مضبوط دوستی اور خلوص کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔
  4. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صدر ایمانوئیل میخوں کو جلدسے جلد کسی  مناسب موقع پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
  5. دونوںرہنماؤں  کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ  بیان جاری  کیا گیا،جسے یہاں ملاحظہ  کیا جاسکتا ہے۔

which may be seen here

*************

ش ح۔ع م  ۔رم

 

U-5044



(Release ID: 1822882) Visitor Counter : 87