وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ’’کسان بھاگیداری -  پراتھمکتا ہماری‘‘ مہم کا انعقاد


پورے بھارت کے لگ بھگ 2000 مقامات سے ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے اس  مہم میں حصہ لیا

Posted On: 29 APR 2022 11:36AM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پالن اور دودھ سے بنی اشیاء کے کاروبار سے متعلق صنعت کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت جاری تقریبات  کے ایک حصے کے طور پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے اشتراک سے 25 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک ایک ہفتہ طویل ’’کسان بھاگیداری  -  پراتھمکتا ہماری ‘‘ مہم کا انعقاد کیا ہے۔

مہم کے چوتھے دن ، ماہی پروری کے محکمے نے مویشی پالن اور دودھ اور اس سے بنی اشیاء کے کاروبار سے متعلق صنعت کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) کے اشتراک کے ساتھ ، 28 اپریل کو بیداری پیدا کرنے سے متعلق ایک ورچوئل  اجلاس منعقد کیا ۔

ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیرئینگ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پر شوتم روپالا نے اس تقریب میں شرکت کی اور مختلف فلاحی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں اپنے بصیرت افروز جملوں سے نوازا۔انہوں نے روزگار اور ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے میں ماہی گیری اور مویشیوں کی اہمیت کو اجاگر کیااور مختلف ریاستوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ان کے علاوہ عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن،اور ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیرئینگ کے وزیر مملکت جناب سنجیو کمار بالیان بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XD2E.jpg

 

ڈی اے ایچ ڈی کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اوپی چودھری نے معزز مہمانوں اور شرکاء  کا خیر مقدم کیا اور اس تقریب کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں ڈی او ایف کی اہم اسکیم’’پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)‘‘ کے ساتھ این ایل ایم/ آر جی ایم/ اے ایچ آئی ڈی ایف کی صنعت کاری سے متعلق مختلف اسکیموں کو نمایاں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کسانوں اور زراعت ، ماہی پروری اور اس سے متعلق سرگرمیوں سے وابستہ تنظیموں کے لئے ماہی پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے ترقیاتی فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

اس تقریب کو ڈی اے ایچ ڈی کے باضابطہ فیس بک  پیج پر براہ راست نشر کیا گیا۔جبکہ بہت سے افراد آن لائن شامل ہوئے۔ ملک بھر کے لگ بھگ 2000 مقامات سے ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SJ1C.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00213CS.jpg

حکومت ہند کی اندرون ملک ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرہ نے سبھی کے لئے خاص طور پر کسانوں کے جوش و خروش اور سرگرمی سے شرکت کے لئے ان سے اظہار تشکر کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کیا۔ تقریب کے دوران ماہی پروری کے شعبے میں صنعت کاری سے متعلق مواقع کو فروغ دینے اور موجود کسانوں کو ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے مچھلی کی صنعت سے وابستہ  کاروباریوں  کی کامیاب داستانوں کے ویڈیو ز بھی دکھائے گئے۔

 

*************

 

ش ح ۔   ع م ۔ م ش

U. No.4833

 



(Release ID: 1821214) Visitor Counter : 144