وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کے مجاز دستاویز کا اجرا کریں گے

Posted On: 28 APR 2022 12:46PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 29 اپریل 2022 کو قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کے مجاز دستاویز کا اجرا کریں گے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2022 میں اسکولی تعلیم، بچپن کے آغاز میں دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) اساتذہ کی تعلیم اور تعلیم بالغان کے چار شعبوں میں قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) وضع کرنے کی سفارش کی  گئی ہے۔

حکومت کرناٹک کے اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن سی این، حکومت کرناٹک کے بنیادی اور ثانوی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر بی سی ناگیش، قومی نصابی فریم ورک کے لیے قومی کار پرداز کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر کے کستوری رنگن، تعلیم کی وزارت میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال اور تعلیمی تحقیق اور تربیت کی قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈی پی سکلانی اس موقع پرموجود رہیں گے۔

ان چار نصابی فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے معلومات فاہم کرنے کے لیے، این ای پی-2020 کے تناظر پر مبنی 25 موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔  این ای پی-2020 کے دیگر اہم شعبوں میں باضابطہ تبدیلیوں اور اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مجاز دستاویز میں این سی ایف کے ترقیاتی عمل، اس کے امکانی ڈھانچہ اور مقاصد اوراین ای پی-2020 کے بنیادی اصولوں میں سے بعض کی وضاحت کی گئی ہے، جو چار این سی ایف کی ترقی کے بارے میں مطلع کریں گے۔ این سی ایف کا مسودہ مل  کر کام کرکے  اور صلاح مشورہ کے عمل کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے، جسے ضلع سے ریاست کی سطح اور پھر قومی سطح سے شروع کیا گیاہے۔ قومی نصابی فریم ورک وضع کرنے کے لیے پوزلیشن کاغذات کے لیے رہنما ہدایات،اس مجاز دستاویز کا لازمی حصہ ہے۔

اس نصابی فریم ورک کا مکمل عمل، کاغذ کے استعمال بغیر کیا جارہا ہے اور اس کے لیے ایک ٹیک پلیٹ فارم اور موبائل ایپ کی مدد سے اسکول، ضلع، ریاستی سطح پر وسیع تر صلاح مشورہ کیا جارہا ہے۔

**************

 

 

 

(ش ح ۔  ع م۔ ت ع)

U.No. 4792



(Release ID: 1820905) Visitor Counter : 147