وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے، بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
28 APR 2022 11:39AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے تعلقات چاہے وہ اسٹریٹجک ہوں، اقتصادی یا عوام سے عوام کے رابطے ہوں، ہر زمرے میں گہرے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘ایسے میں جب کہ ہم آج بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے تعلقات ، چاہے وہ اسٹریٹجک ہوں، اقتصادی ہوں یا عوام سے عوام کے رابطے ہوں، ہر زمرے میں گہرے ہوئے ہیں۔’’
‘‘حال ہی میں میرے دوست وزیراعظم کیشیدا کے سالانہ چوٹی میٹنگ کے لئے بھارت کے دورے نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی ساجھیداری میں ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک نقشہ راہ پیش کیا ہے۔ میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر وزیراعظم کیشیدا کے ساتھ کام کرتے رہنے کا خواہشمند ہوں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-و ا- ق ر)
U-4787
(Release ID: 1820852)
Visitor Counter : 159
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam