کابینہ

کابینہ نے  معذوری کے شعبہ میں تعاون کے لیے بھارت اور چلی کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہونے کے عمل کو اپنی منظوری دی

Posted On: 27 APR 2022 4:43PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج معذوری کے شعبہ میں تعاون کی غرض سے بھارت اور چلی کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہونے کے عمل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

باہمی مفاہمتی عرضداشت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ ، حکومت ہند اور چلی کی حکومت کے مابین تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی اور یہ کام معذوری کے شعبہ میں مشترکہ پہل قدمیوں کے توسط سے ہوگا۔ اس سے بھارت اور چلی کے مابین باہمی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین ارادوں کے اظہار پر مبنی مشترکہ مراسلے پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں بطور خاص درج ذیل شعبوں میں معذوری کے شعبہ کے سلسلے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

1۔ معذوری پالیسی اور خدمات کی بہم رسانی کے سلسلے میں اطلاعات کا ساجھا کرنا

2۔ اطلاعات اور علم کا باہم تبادلہ

3۔ امدادی یا معاون آلات تکنالوجی کے شعبہ میں تعاون

4۔ معذوری کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے پروجیکٹوں کو ترقی دینا

5۔ معذوری کی جلد از جلد شناخت اور اس کا تدارک

6۔ ماہرین ، ماہرین تعلیم اور دیگر انتظامی عملے کا باہم تبادلہ

مفاہمتی عرضداشت اس کے تحت عمل میں لائی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں عائد ہونے والے اخراجات پر احاطہ کرنے کے لیےسرمایہ فراہم کرنے کا ایک میکنزم فراہم کرتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں پر عائد ہونے والے اخراجات باہمی طورپر دونوں حکومتوں کی جانب سے طے کیے جائیں گے اور ان کا انحصار سرمائے اور وسائل کی دستیابی کی شرط کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاملات کی بنیاد پر ہوگا۔ بین الاقوامی سفر/ مشترکہ پہل قدمیوں کی گنجائش پر آنے والی لاگت دورے پر آنے والے ملک کے ذریعہ برداشت کی جائے گی جبکہ میٹنگوں کے اہتمام کے اخراجات میزبان ملک برداشت کرے گا۔

بھارت اور چلی کے مابین گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں جو مختلف النوع موضوعات کی یکسانیت اور ہم آہنگ نظریہ پر مبنی ہیں۔ 2019۔20 کا سال ایسا سال تھا جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہوئے۔  باہمی تعلقات گذشتہ برسوں کے دوران اعلیٰ سطحی دوروں کے باہم تبادلوں کے تحت مستحکم ہوئے ہیں جن میں 2005 اور 2009 میں چلی کے محترم صدر کے 2 دورے بھی شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ن ا۔

U- 4744

                          



(Release ID: 1820625) Visitor Counter : 103