وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے  باعث تحریک کہانیوں کو پیش  کرنے والی ایک مختصر ویڈیو سیریز 'آزادی کی امرت کہانیاں' کو لانچ کیا


یہ سیریز آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے اطلاعات و ٹکنالوجی کی وزارت اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت کو مضبوط کرتی ہے : جناب انوراگ ٹھاکر

طویل مدتی شراکت داری  میں نیٹ فلکس مختلف موضوعات پر دو منٹ کے 25 ویڈیو  تیار کرے گا:جناب انوراگ ٹھاکر

خواتین کی آزادی میں دقیانوسی تصورات اور ممنوعات کے خلاف  لڑائی بھی شامل ہوتی ہے: جناب ٹھاکر

نیٹ فلکس  اور اطلاعات و نشریات کی وزارت  پوسٹ پروڈکشن، وی ایف ایکس  اینیمیشن، میوزک پروڈکشن کے لیے بھارت میں تخلیقی ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے اشتراک کریں گے: جناب ٹھاکر

بھارت انٹرنیٹ انٹرٹیٹمنٹ کے دور میں قابل ذکر طور پر اچھی حالت میں ہے۔ بھارت کے لئے  نیٹ فلکس کی عہدبستگی مضبوط اور فروغ پارہی ہے: محترمہ بیلہ بجریا

Posted On: 26 APR 2022 1:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ12 مارچ 2021 کو افتتاح کئے گئے  'آزادی کا امرت مہوتسو' کی تقریبات کے حصے کے طور پر آج مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  ایک مختصر ویڈیو سیریز'آزادی کی امرت کہانی' کو لانچ کیا جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ، نیٹ فلکس  کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری  جناب  اپوروا چندر اور گلوبل ٹی وی، نیٹ فلکس کی سربراہ محترمہ بیلا بجریا بھی موجود تھیں۔

ویمن چینج میکر پتھوڑا گڑھ کی  پدم ایوارڈ یافتہ ماہر ماحولیات محترمہ بسنتی دیوی جنہیں کوسی ندی کو بحال کرنے میں اپنے تعاون کے لیے جانا جاتا ہے ، پدم شری ایوارڈ یافتہ محترمہ انشو جامسینپا، جنہیں 2017 میں پانچ دنوں میں دو بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور محترمہ ہرشنی کانہیکرجو بھارت  کی پہلی خاتون فائر فائٹر ہیں، اس موقع پر موجود تھیں۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  حاضرین اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت مختلف اقدامات کے ساتھ امرت مہوتسو کی تقریبات کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ بھارت  میں آزادی کا تصور خواتین کی آزادی سے وابستہ ہے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ آزادی یا آزادی کا لفظ ان خواتین کے لیے وسیع معنی رکھتا ہے جنہیں معاشرے میں رائج دقیانوسی تصورات اور ممنوعات کے خلاف لڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی سماج میں آزادی کی صورتحال کی پہچان ہے۔

اس تعاون کے بارے میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس پہل کا مقصد بھارتیوں  کی باعث تحریک کہانیوں کو سب کے سامنے لانا ہے کیونکہ کہانیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے مقاصد  کوحاصل کرنے کے لیے تحریک دیں گی اور بااختیار بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل مدتی شراکت داری ہے جس میں  مختلف موضوعات اور متنوع کہانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ ‘‘ نیٹ فلکس  خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیات اور پائیدار ترقی اور اہمیت کے حامل  دیگر دنوں سمیت مختلف موضوعات پر پچیس ویڈیوز تیار کرے گا۔ نیٹ فلکس وزارت کے لیے دو منٹ کی 25 مختصر فلمیں تیار کرے گا جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرمشترک کیا جائے گا اور دوردرشن پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

جناب ٹھاکر نے اس شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے  ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس  اور وزارت بھارت میں  فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس اور ماسٹر کلاسز کا انعقاد کرنا جاری رکھیں گے تاکہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت  مختلف موضوعات پر باعث تحریک مواد کو تیاری کیا جاسکے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ’’ نیٹ فلکس  اور وزارت پوسٹ پروڈکشن، وی ایف ایکس، اینیمیشن، میوزک پروڈکشن کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرکے تخلیقی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کریں گے اور یہ  پروگرام  حقیقی اور ورچوئل میڈیم کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔"

انہوں نے اسٹیج پر موجود تین خواتین کی قابل ذکرحصولیابیوں  کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی کہانیاں ملک بھر کے لوگوں کو تحریک دیں  گی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس تعاون کے بعد دنیا کے پروڈیوسرز نہ صرف بھارتی  ناظرین بلکہ پوری دنیا کے لیے فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے بھارت آئیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت صرف ابتدائی ہی ہے اور جو آزادی کا امرت مہوتسو تک ہی محدود نہیں ہوگی۔

قبل ازیں، وزارت میں سکریٹری جناب اپوروا چندر نے اپنے افتتاحی خطاب میں وزارت اطلاعات و نشریات اور نیٹ فلکس کے درمیان تال میل پر روشنی ڈالتے  ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے  تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے اور یہ تینوں ویڈیوز اس شراکت کے تحت بنائے گئے ویڈیوز کا پہلا سیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آزادی  میں ایک طویل وقت تک چلنے والی سیریز اور دنیا کو بتائی جانے والی کہانیوں کی خصوصیت  والا ایک مضبوط تعاون زیرغور ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئےنیٹ فلکس ، گلوبل ٹی وی، کی سربراہ محترمہ بیلا بجریانے کہا کہ بھارت  دنیا کی سب سے زیادہ متحرک تفریحی صنعتوں میں سے ایک ہے اور بھارت  انٹرنیٹ انٹرٹیٹمنٹ کے دور میں ایک قابل ذکر طور پر اچھی حالت میں  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹ فلکس ایک ایسے وقت کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہے جب بھارت سے کہانیاں دنیا بھر میں بھیجی جارہی ہیں اور بہترین بھارتی کہانیوں کو عالمی سطح پر دریافت کیا جارہا ہے  اور   پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ساتھ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، محترمہ بجریا نے کہا کہ نیٹ فلکس کو اپنے خوبصورت آرٹ، ثقافت اور کہانی سنانے کے انعقاد کے ذریعہ گزشتہ 75 برسوں  میں بھارت  کی ترقی کا جشن  منانے اور اسے  منظوری  دینے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ  کی گئی اس شراکت  پر فخر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شراکت کی تعمیل  میں  نیٹ فلکس نے  بھارت کے سبھی غوشوں سے لوگوں کی کامیابی کا جشن منانے کے مقصد سے حقیقی زندگی کی کہانیوں پر مبنی مختصر ویڈیو کی ایک سیریز تیار کی ہے۔

اس سیریز کے ویڈیوز کے پہلے سیٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے محترمہ بجریا نے کہا کہ یہ کہانیاں ان ناقابل یقین خواتین کے بارے میں ہیں جنہوں نے اپنے خوابوں کوپورا کرنے کے لیے رکاوٹوں کے خلاف لڑائی لڑی ہے ۔ بھارت کے لئے نیٹ فلکس کا عزم  مضبوط اور بڑھتا جارہا ہے اور نیٹ فلکس ملک کی سب سے اچھی کہانیوں کو دریافت کرتا رہے گا اور انہیں دنیا بھر میں مشترک کرتا رہے گا۔

'آزادی کی امرت کہانیاں' ایک اہم پہل  ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیات اور پائیداری اور دیگر مختلف موضوعات پر بھارتیوں  کی باعث تحریک اور خوبصورت کہانیوں کو سامنے لاتی ہے۔ کہانیوں کے متنوع  سیٹ  ملک کے ہر گوشے سے بھارتیوں  کو تحریک دینا اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

وزارت اور نیٹ فلکس نے ویڈیوز کے پہلے سیٹ  کو تیار کرنے کے لئے تعاون کیا ہے جس میں ملک کی سات  خواتین  چینج میکرس کا ذکر ہے جنہوں نے  دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے اپنے تجربے کو مشترک کیا ہے۔  انہیں فطرت کی قوتوں کے طور پر  پیش کیا جاتا ہے کیونکہ وہ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ ان کے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے۔ بھارت کے منفرد تنوع کو پیش کرتے ہوئے، ان  دو منٹ  کی مختصر فلموں کی شوٹنگ ملک کے مختلف مقامات پر کی گئی اوراس کی کہانی معروف اداکارہ نینا گپتا نے بیان  کی ہے ۔

ان سات تبدیلی  لانے والی ہستیوں میں محترمہ پونم نوٹیال شامل ہیں، جو ایک ہیلتھ ورکر ہیں اور اتراکھنڈ کے باگیشور ضلع میں میلوں پیدل چل کر سب کو ویکسین لگاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ٹیسی تھامس، بھارت میں میزائل پروجیکٹ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون سائنسداں، محترمہ تنوی جگدیش،بھارت  کی پہلی مسابقتی خاتون اسٹینڈ اپ پیڈل بورڈر اور محترمہ آروہی پنڈت بھی اس میں  شامل ہیں جو دنیا کی سب سےنوجوان اور پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے  لائٹ اسپورٹ طیارے میں تنہا بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کوپار کیا ہے۔

محترمہ بسنتی دیوی، محترمہ انشو اور محترمہ ہرشنی کی خصوصیت والے تین ویڈیوز اور اس سیریز میں ایک جھلک پیش کرنے والا ٹریلر آج جاری کیا گیا۔ ان مثالی خواتین پر روشنی ڈالنے  والے اور ان کی  عزت افزائی  کرنے پر توجہ دینے  کے ساتھ ساتھ ان تینوں چینج میکرس کو جناب انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے  پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے بے مثال  کام کے ذریعہ ملک  میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ان کی کوششوں  کی بھی تعریف کی۔

کوسی ندی کی محافظ بسنتی دیوی کی کہانی

ماؤنٹ ایورسٹ کی فاتح انشو جامسینپا کی کہانی

زندگی کے لیے آگ سے لڑنے والی بہادر  ہرشنی کانہیکر کی کہانی

'آزادی کی امرت کہانیاں' سیریز کا آغاز اطلاعات و نشریات کی وزارت اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت داری میں ایک اور باب کا اضافہ  ہے، کیونکہ وہ بھارت کی آزادی کے 75 سال میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کو یادگار منانے کے لیے مل کر کام کررہےہیں۔

یہ شراکت داری، جس نے نومبر 2021 میں گوا میں 52 ویں بھارت بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران نیٹ فلکس کی شرکت کو ظاہر کیا ہے، مستقبل قریب میں اسکل ڈیولپمنٹ ورکشاپس، ماسٹر کلاسز، فلم اسکریننگ، مختصر فلم کے مقابلوں جیسے اقدامات کے ذریعے اور بھی مضبوط ہوگی ۔

'آزادی کی امرت کہانیاں' کے ویڈیوز وزارت  اور نیٹ فلکس کے مختلف سوشل میڈیا چینلوں پر دستیاب ہوں گے، ساتھ ہی دوردرشن نیٹ ورک پر ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔ انہیں جلد ہی گجراتی، مراٹھی، بنگالی، تمل، انگریزی اور ملیالم  جیسی دیگر زبانوں میں بھی دستیاب کرایا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہانیاں پورے ملک میں  لوگوں کے ذریعہ دیکھی اور سنی جاسکے۔

'آزادی کی امرت کہانیاں' کا لانچ ایونٹ  نیچے دیے گئے لنک پر دستیاب ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4695 )



(Release ID: 1820345) Visitor Counter : 143