وزیراعظم کا دفتر
راجستھان کے جھنجھنو میں افسوسناک حادثے کے باعث جانی اتلاف پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت اور پی ایم این آر ایف سے مدد کا اعلان
Posted On:
19 APR 2022 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 اپریل 2022:
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے جھنجھنو میں ہونے والے افسوسناک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو دو لاکھ روپے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا:
"جھنجھنو میں ہونے والے افسوس ناک حادثے سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کو جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں۔
پی ایم این آر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیر اعظم
*********
U. No. 4447
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1818225)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam