وزیراعظم کا دفتر
ملک، آج صفائی ستھرائی کی نئی داستانیں لکھ رہا ہے:وزیراعظم
Posted On:
18 APR 2022 11:34AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں عوام کی شراکت داری سے ایک تازہ توانائی پیدا ہوئی ہے اور سوچھ بھارت ابھیان ، اس کی ایک مثال ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ خواہ وہ بیت الخلاء کی تعمیر ہو یا کچرے کا بندو بست ہو، وراثت کا تحفظ یا صفائی ستھرائی میں مقابلہ ہو، ملک آج صفائی ستھرائی کے میدان میں نئی داستانیں لکھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ؛
’’عوامی حصہ داری کس طرح کسی ملک کی ترقی میں نئی توانائی بھر سکتی ہے، سوچھ بھارت ابھیان اس کا ایک کھلا ثبوت ہے۔ بیت الخلاء کی تعمیر ہو یا کچرے کا بندو بست ، تاریخی وراثتوں کا تحفظ ہو یا صفائی ستھرائی کی مقابلہ آرائی، ملک آج صفائی ستھرائی کے میدان میں نت نئی داستانیں رقم کر رہا ہے‘‘۔
*****
ش ح۔ اس۔ ق ر۔
U- 4386
(Release ID: 1817683)
Visitor Counter : 196
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam