کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان غیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام کے شعبے میں ایک تعاون نامے پر دستخط کو منظوری دیدی

Posted On: 13 APR 2022 3:29PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں غیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام کے شعبوں میں جل شکتی کی وزارت کے محکمہ آبی وسائل، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی اور جاپان کی ماحولیات کی وزارت کے درمیان ایک تعاون نامے پر دستخط کرنے کے لئے اپنی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دے دی۔

 

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

 

ایک مجلسِ منتظمہ تشکیل دی جائے گی جو تعاون کی مفصّل سرگرمیوں کی تیاری اور اس کی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہوئے تعاون نامے کے نفاذ کی ذمہ دار ہوگی۔

 

اہم اثرات:

 

تعاون نامے کے ذریعے جاپان کے ساتھ تعاون غیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام اور جوہکاسو ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے صاف کردہ گندے پانی کا مؤثر طور پر دوبارہ استعمال جیسے شعبوں میں بہت مفید ثابت ہوگا۔ گندے پانی کے انتظام کے رُخ پر غیر مرکزی جوہکاسو نظام بستیوں سے جل جیون مشن کے تحت کوریج کے ساتھ نکلے بھورے/کالے پانی کے انتظام نیز مشن کے تحت تازہ پانی کے ذرائع کی پائیداری کے علاوہ نمامی گنگے پروگرام کے تحت بھی ایسی ہی صورتحال کے لئے زیادہ مضمرات کا حامل ہو سکتا ہے۔ اس سے شہری بلدیاتی اداروں کو گندے پانی کو صاف کرنے کے پیچیدہ مسئلے کے لئے بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

 

شامل اخراجات:

 

اس تعاون نامے کے تحت دونوں فریقوں پر کوئی مالی ذمہ داریاں نہیں ہوں گی۔ اس تعاون نامے کے تحت سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے معاملات رُخی تفصیلی دستاویزات جیسے منجملہ اور چیزوں کے پری فزیبلٹی رپورٹس، فزیبلٹی رپورٹس، اور مفصّل پروجیکٹ رپورٹس، دیگر کے علاوہ، تیار کی جا سکتی ہیں۔ ان میں متعلقہ شعبوں کی مفصّل وضاحتوں کے علاوہ دیگر متعلقہ معاملات جیسے لازمی صورت میں اس طرح کے معاملات رُخی پروگرام اور پروجیکٹ کے مالی انتظام کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

نکتہ بہ نکتہ تفصیلات:

 

جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی بحالی کے محکمے  اور جاپان کی وزارت ماحولیات کے درمیان غیر مرکزی گھریلو فضلے کے پانی کے شعبوں میں ایک تعاون نامے پر 19.03.2022 کو دستخط کئے گئے۔ تعاون نامے پرعوامی پانی کے علاقوں میں پانی کے ماحول کو محفوظ رکھنے کے لئے غیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام کی خاطر تعاون کو فروغ دینے کے لئے دستخط کئے گئے تھے۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی فائدے کے اصولوں پر مبنی صحت عامہ کی بہتری بھی شامل ہے۔

 

اس تعاون نامے پر ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر، جمہوریہ ہند کی جل شکتی کی وزارت اور جاپان کی وزارت ماحولیات کے درمیان غیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے دستخط کئے گئے۔ تعاون کا دائرہ زیادہ ترغیر مرکزی گھریلو گندے پانی کے انتظام اور اس تعاون نامے کے تحت صاف کردہ گندے پانی کے مؤثر طریقے سے دوبارہ استعمال تعاون کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

 

اس تعاون نامے کے تحت سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے معاملات رُخی تفصیلی دستاویزات جیسے منجملہ اور چیزوں کے پری فزیبلٹی رپورٹس، فزیبلٹی رپورٹس، اور مفصّل پروجیکٹ رپورٹس، دیگر کے علاوہ، تیار کی جا سکتی ہیں۔ ان میں متعلقہ شعبوں کی مفصّل وضاحتوں کے علاوہ دیگر متعلقہ معاملات جیسے لازمی صورت میں اس طرح کے معاملات رُخی پروگرام اور پروجیکٹ کے مالی انتظام کا احاطہ کیا جائے گا۔دونوں فریق ایک مجلسِ منتظمہ تشکیل دیں گی جو تعاون کی مفصّل سرگرمیوں کی تیاری اور اس کی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہوئے تعاون نامے کے نفاذ کی ذمہ دار ہوگی۔

 

پس منظر:

 

آبی وسائل، دریائی فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزارت کے نزدیک آبی وسائل کی فروغ اور انتظام میں دوسرے ممالک کے ساتھ  پالیسی اور تکنیکی مہارت کے اشتراک کے ذریعے دوطرفہ تعاون زیر غور تھا۔ اس میں تربیتی کورسیز، ورکشاپس، سائنسی اور تکنیکی سمپوزیموں، ماہرین کے تبادلے اور مطالعاتی دورے بھی شامل ہیں۔ ہندوستان اورجاپان کے مابین جاری تعاون کے پیش نظر ڈی سینٹرلائزڈ ٹریٹمنٹ کے شعبے میں تجربے اور مہارت کے تبادلے کے لئے جاپان کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1816470) Visitor Counter : 172