صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، کووڈ -19 کے نئے ایکس ای ویر ئنٹ پرکلیدی ماہرین   اور عہدےداروں  کے ساتھ  جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


نئے ویرئنٹس اور معاملات   کی جاری نگرانی کو بڑھانے کے لئے  افسران کو  ہدایات

Posted On: 12 APR 2022 11:57AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ  مانڈویا نے آج کو وڈ-19 کے نئے  ایکس ای  ویرئنٹ پر  ملک کے  کلیدی ماہرین اورعہدے داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے  انہوں  نے  نئے ویرئنٹس اور معاملات کی جاری نگرانی کو بڑھانے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/frame_0_delay-0.01sQ30H.jpg

طبی بنیادی ڈھانچہ   اور وسائل کے محاذ  پر ڈاکٹر مانڈویا نے   افسران کو کووڈ کے علاج کے لئے  درکار   لازمی ادویہ   کی دستیابی کا مستقل  جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری ٹیکہ  کاری مہم  میں  تیزی لائی جائے اور تمام اہل افرادکی ٹیکہ کاری  کی جائے ۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پول،رکن ،  صحت  ،  نیتی آیوگ ، جناب  راجیش  بھوشن   ،  سکریٹری  ،  صحت  ،  ڈاکٹر رندیپ   گلیریا  ،  ڈائریکٹر ، ایمس  ،  ڈاکٹر بلرام  بھارگو  ،  ڈی جی ، آئی سی ایم آر ، ڈاکٹر این کے اروڑہ ،  این ٹی اے جی آئی  اور  صحت کی وزار  ت  کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ 

*************

ش ح۔ع ح  ۔رم

U-41 82

 


(Release ID: 1815931) Visitor Counter : 145