صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ایمبولینسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
04 APR 2022 10:51AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج نرمان بھون، نئی دہلی سے 33 ایمبولینسوں (13 ایڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبولینس اور 20 بیسک لائف سپورٹ ایمبولینسوں) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگوانت کھوبا بھی موجود تھے۔
مرکزی وزراء کو ایمبولینسوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔
ہندوستان میں کووڈ کے علاج و معالجہ کے لیے مختص فنڈز کے تحت، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) نے اے ایل ایس ایمبولینسز، بی ایل ایس ایمبولینسز، موبائل ہیلتھ یونٹس اور موبائل بلڈ کلیکشن وینز کے لیے کچھ فنڈز مختص کیے ہیں۔ 33 ایمبولینسیں طبی گاڑیوں کے پہلے لاٹ کا حصہ ہیں جو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس ) کی شاخوں کی صحت اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔
آئی آر سی ایس نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے میں زبردست پیمانے پر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے پورے ملک میں خون کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کئی کیمپ منعقد کیے ہیں۔ بڑی تعداد میں سرگرمیوں کے ساتھ کثیر جہتی ردعمل ایک تنظیم کے طور پر آئی آر سی ایس کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
***********
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 3744
(Release ID: 1813131)
Visitor Counter : 240