خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ زونل کانفرنسوں کا اہتمام کرے گی


خواتین اوربچوں کی نقص تغذیہ سے متعلق تشاویش کے ازالہ اورخواتین اوربچوں کو بااختیاربنانے ، ترقی اورتحفظ کی غرض سے کلیدی اقدامات کے بارے میں  زونل کانفرنسوں کے توسط  سے ریاستی سرکاروں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی نتظامیہ اورمتعلقہ شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری

Posted On: 01 APR 2022 12:10PM by PIB Delhi

ملک کی آبادی کے 67.7فیصد پرمشتمل خواتین اوربچوں کو بااختیار بنانا اورتحفظ فراہم کرنا ، اورایک محفوظ اورسلامتی کے ماحول میں ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا، ملک کی دیرپا اور  مساویانہ ترقی اور اقتصادی اورسماجی لحاظ سے زبردست تبدیلیوں کی حصولیابی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت  کا بنیادی مقصد ، خواتین اوربچوں کے لئے اوربین وزارتی اوربین شعبہ جاتی تال میل کو فروغ دینے کی غرض سے ریاستی اقدامات میں خامیوں کو دورکرنا ہے ، تاکہ صنفی مساوات قائم کی جاسکے اوربچوں پرمرکوز قانون سازی ، پالیسیاں اورپروگرام تیارکئے جاسکیں اور خواتین اوربچوں  کو ایک ایسا ماحول فراہم کیاجاسکے جو قابل رسائی ، کفایتی ، بھروسی مند اورہرقسم کی تفریق اورامتیازات اورتشدد سے مبّرا ہو۔ اس سمت میں ، وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کی ریاستی سرکاراورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ جو بنیادی سطح پر اسکیم پرعمل درآمد کے لئے ذمہ دارہیں  کی معاونت کے ساتھ حصولیابی کی کوشش کی جاتی ہے ۔

درج  بالامقاصد کی حصولیابی کی غرض سے ، کابینہ نے وزارت کی تین اہم سرپرست اسکیموں  کو منظوری دی ہے ۔ جنھیں مشن موڈ میں نافذ کیاجائے گا۔ یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی ، اورمشن وتسالیہ –سبھی تینوں مشن ، پندرھویں مالی کمیشن کی مدت 22-2021سے 26-2025 کے دوران نافذ کئے جائیں گے ۔

وزارت  ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ چنڈی گڑھ (2؍اپریل ) ، بینگلور و، (4؍اپریل ) گوہاٹی (10؍اپریل )اوربھوبنیشور(13؍اپریل ) میں زونل کانفرنسوں کا انعقا د کرے گی ۔ ان زونل کانفرنسوں کا مقصد ، وزارت کی تین سرپرست مشنوں کے بارے میں ریاستی سرکاروں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کو حساس بناناہے ، تاکہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران  تعاون پرمبنی دفاقیت  کے سچے جذبے کے ساتھ اسکیموں کے مناسب طریقے سے نفاذ میں سہولت پیداکی جاسکے اوراس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ ان مشنوں کے تحت جن کایاپلٹ کردینے والی سماجی تبدیلیوں کی گنجائش ہے انھیں ملک کی خواتین اوربچوں کے فائدے کے لئے کرکے دکھایاجاسکے ۔

مشن پوشن 2.0، معاون تغذیہ سے متعلق ایک مربوط پروگرام ہے ۔ اس مشن میں صحت ، خیروعافیت اورقوت مدافعت کو تقویت بہم پہنچانے والے طورطریقے وضع کرنے اور انھیں فروغ دینے کے مقصد سے ، ایک مرتکز ایکو-نظام تخلیق کرکے ، غذائیت  کے عناصر اور دستیابی کے عمل میں ایک کلیدی تبدیلی کے ذریعہ بچوں ، نوخیز لڑکیوں ، حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماؤں میں سوء تغذیہ یانقص تغذیہ سے متعلق  چنوتیوں کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ پوشن 2.0 کے تحت معاون تغذیہ سے متعلق پروگرام کے تحت ، خوراک کے معیار اور فراہمی کو زیادہ سے زیادہ بہتربنانے کی کوشش کی جائےگی ۔ پوشن 2.0کے تحت تین اہم پروگراموں /اسکیموں یعنی آنگن واڑی خدمات ، نوخیزلڑکیو کے لئے اسکیم اورپوشن ابھیان  کو اس کے احاطہ میں لایاجائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UAW7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KNZT.jpg

مشن  شکتی ، مربوط نگہداشت ، سلامتی ، تحفظ ، بازآبادکاری اوراختیارکاری کے توسط سے خواتین کو ایک مربوط اورمتحد شہری مرتکز انداز حیات کو قویت  بہم پہنچانے کی بات کرتاہے تاکہ ان کی زندگی کے مختلف مراحل میں خواتین ، قدم بہ قدم ترقی سے ہمکنار ہوکربندشوں اورپابندیوں  سے آزاد ہوتی جائیں ۔ مشن شکتی کے تحت دوذیلی اسکیمیں ، سمبل اورسمرتھیہ ہیں ۔ سمبل ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اورسلامتی کے لئے ہے جب کہ سمرتھیہ ذیلی اسکیم  خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038X1B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EHAW.jpg

مشن وتسالیہ کا مقصد ، بھارت کے ہربچے کے لئے ایک صحت  مند اورخوشحال بچپن کو یقینی بنانا ہے ، بچوں کی ترقی اورفلاح وبہبود  کی غرض سے ایک حساس ، معاون اورتال میل پرمبنی ایکونظام کو پروان چڑھانا ، جووینائل جسٹس ایکٹ 2015یعنی نابالغ  افراد کے لئے اصاف کے قانون  کے فیصلے کو نافذ کرنا ، ایس ڈی جی کے اہداف کی حصولیابی کے کاموں میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرنا ہے ، مشن وتسالیہ کے تحت اس کے اجزا ء میں قانونی ادارے ، خدمات کی فراہمی سے متعلق ڈھانچے ، ادارہ جاتی نگہداشت /خدمات ، غیرادارہ جاتی برادری نگہداشت ، ہنگامی حالات میں رابطہ کاری سے متعلق خدامت ، تربیت اورصلاحیت سازی شامل ہوں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058POK.jpg

سرپرست مشنوں کے تحت اسکیمیں ، مرکز کی سرپرستی والی اسکیمیں ہیں ، جنھیں ریاستی سرکاریں اورمرکزی کے زیرانتظام علاقوں کی انتطامیہ ، لاگت میں حصہ داری کے ضابطوں کے مطابق لاگت میں حصہ داری  کی بنیاد پرنافذ کرتی ہیں ۔ اسکیموں سے متعلق رہنما ہدایات سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مطلع کیاجاتاہے ۔

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3627


(Release ID: 1812325) Visitor Counter : 188