وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے وزیراعظم کے یوگ ایوارڈز 2022کے لئے  نامزدگیاں  مدعو کی ہیں


 فاتح افراد کے ناموں کا یوگ کے بین الاقوامی (21جون 2022) کو  اعلان کیاجائے گا

Posted On: 30 MAR 2022 10:49AM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے وزیراعظم  یوگ ایوارڈس 2022کے لئے نامزدگیاں  مدعوکی ہیں ۔ فاتح افراد کے ناموں  کا یوگ کے بین الاقوامی دن یعنی 21جون ، 2022کو اعلان کیاجائیگا ۔

سال 2022کے ایوارڈ کی درخواست ، مائی جی اووی  پلیٹ فارم

 https://innovateindia.mygov.in/pm-yoga-awards2022/) پرجمع کرائی جاسکتی ہے ۔ درخواستیں /نامزدگیاں صرف آن لائن موڈ کے ذریعہ ہی پیش کی جاسکتی ہیں ۔ یہ ایوارڈ ، بھارت نژاد کے دو قومی زمروں اورغیرملکی نژاد افراد کے دو بین الاقوامی زمروں پرمشتمل ہیں ۔ ان ایورڈس کے لئے درخواستیں / نامزدگیاں پیش کرنے والے افراد کے لئے ضروری ہے کہ انھوں  نے یوگ کے شعبے میں گراں قدر تعاون کیا ہواورانھیں یوگ کی گہری اوراچھی سمجھ ہو۔

خواہش مند افراد اورادارے ، نامزدگیوں سے متعلق عمل کو سمجھنے اوراس میں شرکت کی غرض سے

https://innovateindia.mygov.in/pm-yoga-awards-2022/ ہرپی ایم وائی اے صفحہ پررجوع کرسکتے ہیں ۔ اس سال کے لئے نامزدگی کا عمل 28مارچ ، 2022کوشروع ہوگا اوردرخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اپریل   2022ہے ۔اس ایوارڈ کے عمل کے تحت غورکئے جانے کے لئے درخواست گزار، براہ راست درخواست جمع کراسکتے ہیں یا انھیں یوگ کے شعبے میں کام کرنے والے کسی ممتاز فرد یاتنظیم کے ذریعہ بھی نامزد کیاجاسکتاہے ۔

ایک درخواست گزار کو صرف ایک ایوارڈ کے زمرے کےلئے نامزدکیاجاسکتاہے ۔ یہ زمرہ ایک مخصوص سال میں یاتو صرف قومی ایوارڈ کے لئے اوریاصرف بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے ہوسکتاہے ۔

منتخب کئے جانے کا عمل ایک اچھی طرح وضاحت شدہ عمل ہے جس کے لئے حکومت ہند کی آیوش کی وزارت نے دوکمیٹیاں  تشکیل دی ہیں ۔ یہ کمیٹیاں ہیں  ، جانچ پڑتال سے متعلق اسکریننگ کمیٹی اور تشخیص یاآنکنے سے متعلق کمیٹی (جیوری )۔ یہ کمیٹیاں ، ایوارڈ یافتگان کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی غرض سے انتخاب اورتشخیص سے متعلق معیارکا فیصلہ کریں گی ۔

بنی نوع انسان کی جسمانی اوردفاعی دونوں عافیت کو فروغ دینے میں یوگ کے پیغام کی افادیت جتنی کووڈ-19عالمی وباکے دوران رہی اتنی اس سے پہلے کبھی نہیں رہی تھی ۔ پوری دنیا کی برادریوں نے صحت مند رہنے اورخود میں نئی جان اورنئی قوت پیداکرنےکے لئے یوگ کو اپنا لیاہے ۔ یوگ  کا بین الاقوامی طورپر اعتراف کرنے اوراسے اپنانے کی وجہ سےاقوام متحدہ نے سال 2014میں 131/69قرار داد کے ذریعہ 21جون  کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا۔

اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن 2022کی الٹی گنتی سے متعلق مہم کا آغاز 13مارچ،  2022کو ہوگیا ہے ۔ 100روز کی اس الٹی گنتی کے تحت 21جون 2022تک 100تنظیموں پرمشتمل 100شہروں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی خاطر ، 21جون 2022کو 75ورثہ اور معروف ثقافتی مقامات پریوگ کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ الٹی گنتی  کے دوران دیگرپروگراموں میں یوگ کے مظاہرے ، ورک شاپس اورسمینارس کا انعقاد بھی شامل ہیں ۔

وزارت ، ڈبلیو ایچ او  ایم یوگاایپ ، نمستے ایپ ، وائی –بریک ایپلی کیشن ، کے استعمال کے توسط سے یوگ کے فائدوں کی تشہیرکرے گی ۔ اس کے علاوہ عوام پرمرکوز مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ یہ سرگرمیاں ، فوٹو مقابلے ، معلومات عامہ کے مقابلہ ، بحث ومباحثہ  ، عہد ، پول سروے اورجنگل وغیرہ سمیت مائی جی او وی پلیٹ فارم پرشروع کی جائیں گی ۔

*****

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-3472



(Release ID: 1811418) Visitor Counter : 142