وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب دھرمیندرپردھان نے تناؤ سے مبّرا امتحانات کو یقینی بنانے کی غرض سے پریکشا پے چرچاکو ایک عوامی تحریک بنانے پرزوردیا


وزیراعظم کے بات چیت سے متعلق پروگرام ‘پریکشا پے چرچا ’ کا پانچواں ایڈیشن یکم اپریل 2022کو منعقد ہوگا

بھارت اوربیرون ملک کے کروڑوں طلباء ، اساتذہ اوروالدین ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے

تخلیقی تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی غرض سے لگ بھگ 15.7لاکھ شرکا ءنے جوش وخروش کے ساتھ اپنا اندراج کرایاہے

Posted On: 28 MAR 2022 8:03PM by PIB Delhi

مرکزی  وزیرتعلیم جناب دھرمیندرپردھان نے آج کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی یکم اپریل ، 2022کو ‘‘پریکشا پے چرچا’’ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران دنیا بھرکے طلباء ، اساتذہ اوروالدین کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ پریکشا پے چرچا ایک ایسی سالانہ تقریب ہے ، جس کا لوگ کافی انتظارکرتے ہیں ۔اس براہ راست نشرہونے والے پروگرام میں وزیراعظم رابطہ  قائم کرنے سے  متعلق  اپنے ایک منفرد طریقے سے طلباء کی جانب سے امتحانات  سے متعلق تناؤ اورمتعلقہ شعبوں کے بارے میں کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہیں ۔

پریکشا پے چرچا (پی پی سی ) کو ایک عوامی تحریک قراردیتےہوئے ، جناب دھرمیندرپردھان نے ملک کے کووڈ-19عالمی وباء کے اثرات سے باہر نکلنے اور امتحانات کے پھرسے آف لائن موڈ میں منتقل ہونے کے پیش نظر، اس سال کے پریکشا پے چرچا پروگرام  کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ اکیسویں صدی کے علم پرمبنی معیشت بنانے میں پریکشا پے چرچا جیسی پہل قدمیوں کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے ، انھوں نے کہا کہ پی پی سی ایک رسمی ادارہ بن رہاہے ، جس کے ذریعہ وزیراعظم براہ راست طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں ۔ انھوں نے مطلع کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں چنندہ طلباء ، ریاستی گورنر صاحبان کی موجودگی میں یہ تقریب دیکھنے کی غرض سے ریاستوں کے راج بھون بھی جائیں گے ۔ انھوں نے اس اعتماد کا بھی اظہارکیا کہ ملک بھرکی ریاستی سرکاریں ، طلباء ، اساتذہ اوروالدین کی شرکت کے لئے حوصلہ افزائی بھی کریں گی۔وزیرموصوف نے مطلع کیاکہ پی پی سی کو نہ صرف پورے بھارت میں بلکہ دوسرے ملکوں میں آباد بھارت نژاد افراد کے لئے براہ راست نشرکیاجائے گا۔ انھوں نے اس پروگرام کو ایک عوامی تحریک بنانے اور طلباء کے لئے امتحاات کو تناؤ سے مبّرا بنانے کے مقصد سے ذرائع  ابلاغ اورمیڈیا سے بھی معاونت کی اپیل کی ۔

جناب پردھان نے اس بات کو اجاگرکیاکہ پریکشا پے چرچا ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ایک زیادہ بڑی تحریک  ‘‘ایگزام وائرس ’’ کاحصہ ہے۔ تاکہ نوجوانوں کے لئے تناؤسے پاک ایک ماحول تیارکیاجاسکے۔ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیراعظم نریندرمودی مودی کی کوششوں سے چلائی جارہی ہے ۔ تاکہ ایک ایسا ماحول پروان چڑھانے کی غرض سے طلباء ، والدین اوراساتذہ اورمعاشرے کو ایک ساتھ لایاجاسکے ، جہاں ہربچے کی منفرد شخصیت  کااحترام کیاجائے ، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اوراسے خود سے مکمل طورپر  اظہارخیال کرنے دیاجائے ۔

وزیرموصوف نے مطلع کیاکہ پانچواں ایڈیشن ، نئی دہلی میں تال کٹورہ اسٹیڈیم میں دن میں گیارہ بجے ٹاؤن ہال میں ایک دوسرے سے بات چیت کی شکل میں منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں بھارت اوربیرون ملک کے کروڑوں طلباء ، اساتذہ اور والدین حصہ لیں گے ۔

جناب پردھان نے یہ بھی بتایاکہ ان طلباء، اساتذہ اوروالدین کو ، جنھیں وزیراعظم سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا ،مختلف النوع موضوعات پرایک آن لائن تخلیق تحریری مقابلے کی بنیاد پر منتخب کیاگیاہے ۔ یہ مقابلی مائی  جی ای وی پلیٹ فارم کے توسط سے 28دسمبر ، 2021 سے 3فروری ، 2022تک منعقدکیاگیاتھا۔ وزیرموصوف نے اس بات پراطمینان کا اظہارکیا کہ 15.7لاکھ سے زیادہ شرکاء نے اس سال کے تخلیقی تحریری مقابلے کے لئے اپنا اندراج کرایاہے ۔مائی  جی او وی پلیٹ فارم پرمقابلوں کے ذریعہ منتخبہ شرکاء کو ایک توصیفی سند اوروزیراعظم کی تحریری کردہ کتاب ‘‘ایگزام وائرس’’ پرمشتمل ایک خصوصی پریکشا پے چرچا کٹ پیش کی جائے گی ۔

یہ تقریب وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے کے زیراہتمام  گذشتہ چارسالوں سے کامیابی سے منعقدہورہی ہے پریکشا چے چرچا کے پہلے تین ایڈیشن نئی دہلی میں ٹاؤن ہال باہمی بات چیت اورگفتگو کی شکل میں منعقد ہوئے تھے ۔ وزیراعظم کے اس باہمی بات چیت کے پروگرام پریکشا پے چرچا 1.0کا پہلا ایڈیشن  16فروری ، 2018کو منعقد ہواتھا ۔ جب کہ اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ پریکشاپے چرچا 2.0پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 29جنوری 2019 کو ہواتھا اورتیسرا ایڈیشن 20جنوری ، 2020 کو منعقد ہواتھا ۔ کووڈ -19عالمی وباء کی وجہ سے چوتھاایڈیشن 7اپریل 2021 کو آن لائن طریقے سے منعقد ہواتھا ۔

اس تقریب کو براہ راست دوردرشن (ڈی ڈی نیشنل ، ڈی ڈی نیوز ، ڈی ڈی انڈیا ) ، ریڈیو چینلوں ، ٹی وی چینلوں ، وزارت تعلیم کے یوٹیوب چینلوں سمیت ڈجیٹل میڈیا ، نریندرمودی ، پی ایم اوانڈیا ، پی آئی بی انڈیا ، دوردرشن نیشنل ، مائی جی اووی انڈیا ، ڈی ڈی نیوز ، راجیہ  سبھا ٹی وی ، سویم پربھا پرنشرکیاجائے گا۔

*****

 

ش ح ۔  ع م۔ ع آ

U-3390



(Release ID: 1810818) Visitor Counter : 154