وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے آندھراپردیش کے چتوڑ میں بس حادثے میں جانوں کے زیاں  پر افسوس کا اظہار کیا ؛متاثرین کے لئے پی ایم این آر ایف  سے  معاوضہ کی منظور ی

Posted On: 27 MAR 2022 12:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 مارچ 2022/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آندھرپردیش کے چتور میں ایک المناک  بس حادثہ میں  جانوں کے اتلاف  پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے   پردھان  منتری قومی ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے  حادثہ میں ہر مرنے والے کے  لواحقین کو دو لاکھ روپے  اور زخمی ہونے والوں کو    50 ہزار روپے  کے ایکس گریشیا (معاوضہ) کی بھی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا :

’’چتوڑ آندھراپردیش میں  المناک بس حادثہ میں  جانوں کے زیاں سے غمزدہ  اور سوگوار ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ مجھے امید ہے کہ   زخمی ہونے والے جلد ہی  صحتیاب ہوجائیں گے۔متوفی کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے  دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے   اورزخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم  @نریندر مودی‘‘.

**************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3293


(Release ID: 1810183) Visitor Counter : 126