وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم  عزت مآب  اسکاٹ موریسن نے ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل  سربراہ   ملاقات کا اہتمام کیا

Posted On: 21 MAR 2022 6:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن نے آج ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل سربراہ  کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی ترقی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سربراہ اجلاس کے آغاز میں، وزیر اعظم جناب مودی نے نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنس لینڈ میں شدید سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں ہوئے جان و مال کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جون 2020 میں پہلے ورچوئل ملاقات کے دوران قائم ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے باہمی تعلقات کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس تعلقات کا بڑھتا ہوا دائرہ اب متنوع شعبوں پر محیط ہے جیسے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، تعلیم اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، پانی کا انتظام، نئی اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی، اور کووڈ-19 سے متعلق تحقیق وغیرہ۔

وزیر اعظم مودی نے 29 قدیم نوادرات ہندوستان کو واپس کرنے کی خصوصی پہل کے لیے عزت مآب اسکاٹ موریسن کا شکریہ ادا کیا۔ ان نمونوں میں صدیوں پرانے مجسمے، پینٹنگز اور تصاویر شامل ہیں، جن میں سے اکثر 9ویں-10ویں صدی کے ہیں اور یہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے ہیں۔ ان نمونوں میں 12ویں صدی کے چولا کانسی، 11ویں-12ویں صدی کے راجستھان کے جین مجسمے، 12ویں-13ویں صدی کی ریت کے پتھر کی دیوی گجرات کی مہیشاسورمردینی، 18ویں-19ویں صدی کی پینٹنگز اور ابتدائی جیلاٹن سلور تصویریں شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے  کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران آسٹریلیا میں ہندوستانی طلباء سمیت ہندوستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر وزیر اعظم موریسن کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ایک باہمی تعاون پر مبنی جمہوریت کے طور پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک روابط کو بھی سراہا جس میں ایک آزاد، کھلا، جامع اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطہ بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں گہری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے حصے کے طور پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان سالانہ سربراہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا، اس طرح دو طرفہ تعلقات میں ایک خاص جہت کا اضافہ ہوا۔

****************

 (ش ح ۔ج ق۔رض )

U NO: 2958



(Release ID: 1808022) Visitor Counter : 131