وزیراعظم کا دفتر

جاپان کے وزیر اعظم کے دورۂ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان

Posted On: 19 MAR 2022 10:55PM by PIB Delhi

عالی جناب، وزیر اعظم کیشیدا

 

معزز مندوبین،

 

نمسکار!

جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر پہلی مرتبہ بھارت کا سفر کرنے پر وزیر اعظم کیشیدا کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

کچھ دن پہلے جاپان میں آئے زلزلہ کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے لیے ، میں پورے بھارت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

دوستو،

وزیر اعظم کیشیدا بھارت کے دیرینہ رفیق  رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کے طور پر وہ کئی مرتبہ بھارت آئے تھے اور مجھے ان کے ساتھ تبادلہ خیالات کرنے کا موقع ملا تھا۔ گذشہ چندبرسوں میں بھارت۔جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری میں جو غیر معمولی پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے، اس میں وزیر اعظم کیشیدا کا غیر معمولی کردار رہا ہے۔

آج کی ہماری سربراہ ملاقات کا اہتمام ایک ازحد اہم وقت پر ہو رہا ہے۔ دنیا ابھی بھی کووِڈ۔19 اور اس کے منفی  اثرات سے نبردآزما ہے۔

عالمی اقتصاد بحالی کے عمل میں ابھی بھی رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

جغرافیائی سیاسی واقعات بھی نئی چنوتیاں پیش کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بھارت ۔ جاپان شراکت داری کو مزید گہرا بنانا محض دونوں ممالک کے لیے ہی اہم نہیں ہے، بلکہ اس سے بھارت ۔ پیسفک خطہ اور پورے عالمی سطح پر بھی امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

ہمارا باہمی اعتماد، ہمارے تہذیبی رشتے، جمہوریت، آزادی، اور قانون کی حکمرانی، جیسے ہمارے ساجھا اقدار، ہمارے تعلقات کی بنیاد میں ہیں ، اور تقویت بہم پہنچاتے ہیں۔

آج کی ہماری بات چیت نے ہمارے باہمی تعان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کاراستہ ہموار کیا ہے۔

ہم نے باہمی مسائل کے علاوہ متعدد علاقائی اور عالمی مسائل پر نظریات کا تبادلہ کیا۔

ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر بھی اپنے باہمی تعاون میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوستو،

بھارت۔ جاپان اقتصادی شراکت داری میں گذشتہ کئی برسوں میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے کاروبار میں زبردست اعتماد اور جوش ہے۔ جاپان بھارت میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک عالمی درجہ کا ساتھی ہے۔

ہم اس تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔ ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ میں پیش رفت جاری ہے۔ دونوں ممالک  ’ایک ٹیم ایک پروجیکٹ‘ کے نقطہ نظر سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ بھارت۔جاپان شراکت داری کی ایک عظیم مثال ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے 2014 میں مقررکردہ تین  اعشاریہ پانچ کھرب جاپانی ین کی سرمایہ کاری کے ہدف کو عبور کر لیا ہے۔

اب ہم نے اپنی امنگوں کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے پانچ برسوں میں 5 کھرب ین، یعنی تقریباً تین لاکھ  بیس ہزار کروڑ روپئے کا نیا ہدف طے کیا ہے۔

آپ سبھی جانتے ہیں کہ گذشتہ چند برسوں میں بھارت نے جامع اقتصادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور کاروبار کرنا آسان بنانے کے معاملے میں لمبی جست لگائی ہے۔

آج بھارت ’’میک ان انڈیا برائے عالم‘‘ کے لیے لامحدود امکانات پیش کرتا ہے۔

اس سلسلے میں جاپانی کمپنیاں کافی وقت  سے ایک طرح سے ہماری برانڈ ایمبسڈر رہی ہیں۔

ہمارے درمیان تکنالوجی اور اختراعی شعبوں میں شراکت داری میں نئے طول و عرض کا اضافہ ہورہا ہے۔

ہم اپنی جاپانی کمپنیوں کو بھارت میں سازگار ماحول فراہم کرانے کے لیے پابند عہد ہیں۔

آج لانچ کیا گیا بھارت ۔ جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری روڈمیپ ، اس کے لیے ایک مؤثر نظام ثابت ہوگا۔

جاپان کے ساتھ ہماری اسکلز شراکت داری بھی اس سمت میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

دوستو،

بھارت اور جاپان، دونوں ہی محفوظ، بھروسہ مند، قابل پیش گوئی، اور مستحکم توانائی سپلائی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

یہ ہمہ گیر اقتصادی نمو کے لیے اس ہدف کو حاصل کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے لازمی ہے۔

ہماری صاف ستھری توانائی شراکت داری اس سمت میں لیا گیا ایک فیصلہ کن قدم ثابت ہوگی۔

کئی دیگر اہم نکات پر بھی ہمارے درمیان اتفاق ہے، اعلانات ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کیشیدا کا یہ دورہ بھارت۔جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری میں نئے طول و عرض کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہا  ہے۔

میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم کیشیدا اور ان کے وفد کا بھارت میں گرمجوشانہ استقبال کرتا ہوں۔

 

شکریہ!
 

 

*****

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2854



(Release ID: 1807399) Visitor Counter : 152