نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2022 کے قومی دور کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا
جب ہم آزادی کے انڈیا @ 100 ایئرس منانے کے لئے بھارت کی کایا پلٹ کے واسطے حل پر غور کریں: جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
10 MAR 2022 2:49PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف ) 2022 کے تیسرے ایڈیشن کے قومی دور کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک بھی موجود تھے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی سیکرٹری محترمہ سجاتا چترویدی، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور وزارت اور پارلیمنٹ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 11 مارچ 2022 کو این وائی پی ایف کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ٹاپ 3 نیشنل ونرس کو بھی اختتامی اجلاس کے دوران لوک سبھا اسپیکر سے پہلے خطاب کرنے کا موقع ملے گا۔
اپنے خطاب کے دوران جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ’’اس سال کے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کا موضوع ’نئے بھارت کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی میں تعاون کریں ہے‘۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ ٹھوس فضلہ کے بندوبست سے لے کر بھوک کے خاتمے، صنفی مساوات، سستی اور صاف ستھری توانائی، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے مقصد کے لئے کام کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ میں آپ سے یہ بھی اپیل کرتا ہوں کہ ہم نے اب تک جو ترقی کی ہے اس پر بات چیت کریں اور آزادی کے انڈیا @100 ایئرس منائے جانے تک بھارت کی کایا پلٹ کے لئے سولیوشن پر غور کریں۔ صحت، کھیلوں، میڈیا، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر، خارجہ امور کے میدان میں نوجوان ایسا کیا کر سکتے ہیں جس سے ایک بلین عوام کی زندگیوں کو تبدیلی آسکے؟ اور ایک بلین عوام نوع انسانی کے مستقبل اور’زندگی کی آسانی‘ کے لئے کیا تعاون کر سکتے ہیں‘‘؟
جناب ٹھاکر نے کہا کہ سوامی وویکانند کے نظریے کو آگے بڑھانے ککےے لئے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ نے نوجوانوں میں قائدانہ خصوصیات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس موقع پر سوامی وویکانند کے نظریے سے تحریک حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔
آتما نربھر بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران پوری دنیا تو جدوجہد کر رہی تھی لیکن بھارت اس موقع پر اٹھ کھڑا ہوا اور ہم سب نے مل کر اس صورتحال پر قابو پایا۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی کہ صحیح وژن اور قیادت کے ساتھ ہم تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نوجوانوں کا جذبہ اور ان کی شراکت داری بھی ہے جس کے ذریعے کسی ملک کی بنیاد رکھی جاتی ہے، نوجوان ہی کسی ملک اور معاشرے کو نئی بلندیوں پر لے جا تے ہیں، نوجوان ہی ملک کا حال ہیں اور ماضی اور مستقبل کے درمیان وہ پل بھی ہیں۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکل انڈیا، کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا جیسی اسکیموں کو فروغ دیا ہے جس نے نہ صرف کروڑوں نوجوانوں کو ہنر مندی فراہم کی ہے بلکہ ایک مضبوط بھارت کی بنیاد بھی رکھی ہے۔ مرکزی وزیر نے یوتھ پارلیمنٹ کے مختلف ادوار میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی بھی ستائش کی اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2022 کے تیسرے ایڈیشن کے تمام فائنلسٹوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محترمہ سجاتا چترویدی نے کہا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ وہ ملک کے لیے اپنے خیالات اور خوابوں کو پیش کر سکیں اور حکومت کی مختلف اسکیموں اور سرگرمیوں کی ایک پرکشش تعاملی پلیٹ فارم پر تشہیر کرسکیں اور شہری تعلقات اور بات چیت کے ذریعہ جمہوریت کے جذبےکو فروغ دے سکیں۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کا انعقاد ایسے نوجوانوں کی آواز سننے کے لیے کیا جاتا ہے، جو آئندہ نرسوں میں پبلک سروسز سمیت مختلف کیریئر اختیار کریں گے۔ این وائی پی ایف وزیر اعظم کے ذریعہ 31 دسمبر 2017 کو اپنے من کی بات خطاب میں دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ اس خیال سے تحریک لیتے ہوئے این وائی پی ایف کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد 12 جنوری سے 27 فروری 2019 تک کیا گیا تھا جس کا موضوع تھا ’’ئے بھارت کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی میں تعاون کریں‘‘ ۔ اس پروگرام میں مجموعی طور پر 88000 نوجوانوں نے حصہ لیا۔
این وائی پی ایف کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 23 دسمبر 2020 سے 12 جنوری 2022 تک ورچوئل طریقے سے کیا گیا تھا جس کا موضوع ’’ یوواہ۔اتساہ نئے بھارت کا‘‘ جس میں ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر ملک بھر کے 23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور متعلقین نے شرکت کی تھی۔
این وائی پی ایف کا تیسرا ایڈیشن 14 فروری 2022 کو ضلعی سطح پر ورچوئل طریقے سے لانچ کیا گیا تھا۔ ملک بھر میں 2.44 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد 23 سے 27 فروری 2022 تک ریاستی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقا میں کیا گیا۔ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے جیتنے والے 87 افراد (62 خواتین اور 25 مرد) کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت اور دیگر معززین کے سامنے حاضر ہونے کا موقع ملا۔ ریاستی یوتھ پارلیمنٹ کے انتیس (29) جیتنے والے افراد کو آج نیشنل جیوری کے سامنے بولنے کا موقع ملا جوکہ بھرتر ہری مہتاب، لوک سبھا ک ممبر پارلیمنٹ، ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، لوک سبھاکے ممبر پارلیمنٹ، محترمہ انو جے سنگھ،آئی آر ایس (ریٹائرڈ) اور جناب کنچن گپتا، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر ایڈوائزر پر مشتمل تھی۔ ٹاپ 3 نیشنل ونرس کو 11 مارچ 2022 کو اختتامی تقریب کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر سےے قبل بولنے کا موقع دیا جائے گا۔ 3 فائنل جیتنے والوں کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے جائیں گے جو کہ قومی سطح پر (2 لاکھ روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات) اور 50 ہزار روپے کے 2 کنسولیشن پرائز بھی دیئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2449
(Release ID: 1804786)
Visitor Counter : 203