وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بجٹ اعلانات کے لیے پیش رفت کی خاطر مشاورت اور غورو خوض کے لیے منعقدہ 11 ویبیناروں کی صدارت کی
وزیر اعظم نے بجٹ سے متعلق 11 ویبیناروں میں شرکت کی
ان ویبیناروں میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کے 40 ہزار اسٹیک ہولڈر، انٹرپرینیور، ایم ایس ایم ایز، برآمد کنندگان، عالمی سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس وغیرہ نے شرکت کی
ان ویبیناروں میں بجٹ کے موثر نفاذ کے لیے حکومت کو موصول ہونے والے بہت نتیجہ خیز مشورے اور تجاویز موصول ہوئیں
ان ویبیناروں سے اسٹیک ہولڈروں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور آئندہ ان کے بر وقت نفاذ کو یقینی بنانے میں مددملی
Posted On:
09 MAR 2022 6:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 مارچ 2022:
آج وزیر اعظم نے ڈی آئی پی اے ایم کے بجٹ سے متعلق اعلانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ویبینار سے خطاب کیا۔ اس تقریب سے بجٹ سے متعلق 11 ویبینارز کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا جن سے وزیر اعظم نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اعلیٰ تعلیم، دیہی ترقی، زراعت، دفاع، صحت، ڈی پی آئی آئی ٹی، پی ایس اے، ایم این آر ای، ڈی ای اے اور ڈی آئی پی اے ایم کی وزارتوں/شعبوں سے متعلق بجٹ ویبیناروں میں شرکت کی۔ مرکزی بجٹ 2022 میں ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد اعلانات کیے گئے ہیں۔ یہ ویبینار بجٹ کی رفتار کو برقرار رکھنے اور اس کے نفاذ میں تمام اسٹیک ہولڈروں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیے گئے تھے۔ ان ویبیناروں میں دفاع، ڈیجیٹل تعلیم اور متحرک ہنر مندی، جامع اور مساوی صحت کی دیکھ بھال، میک ان انڈیا اور پُر امنگ معیشت کے لیے مالی اعانت وغیرہ جیسے متنوع موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
ویبیناروں کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بجٹ کے لیے اہم اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا۔ اس مشق سے وزارتوں اور محکموں کو نیا مالی سال شروع ہوتے ہی زمین پر پہنچنے میں بھی مدد ملے گی اور بروقت نفاذ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت سے ان کی عملی/ عالمی مہارت اور تجربہ اور خامی کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بجٹ کی یکم فروری تک منتقلی اور ویبیناروں میں یہ تعامل ریاستی حکومتوں کو ترجیحات کی بہتر صورت حال جاننے اور اس طرح اپنے بجٹ کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ویبینارز میں تقریباً 40 ہزار اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی جس میں کاروباری افراد، ایم ایس ایم ایز، برآمد کنندگان، عالمی سرمایہ کار، مرکزی و ریاستی حکومتوں کے نمائندے، نیز اسٹارٹ اپس کی دنیا کے نوجوان شامل تھے۔ ہر ویبینار کے دوران جامع پینل مباحثے اور تھیم پر مبنی بریک آؤٹ سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان ویبیناروں کے دوران حکومت کو بڑی تعداد میں قیمتی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن سے بجٹ اعلانات پر موثر عمل درآمد میں مزید مدد ملے گی۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 2418
(Release ID: 1804539)
Visitor Counter : 161
Read this release in:
Tamil
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam