کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے کچھ معدنیات کے معاملے میں رائلٹی کی شرحوں کی وضاحت   کرنے کے لئے معدنیات اور کانوں  (ترقیات  اور ضابطہ بندی  ) قانون  1957  کے لئے دوسرے شیڈیول  کی ترمیم کو منظوری دی

Posted On: 09 MAR 2022 1:29PM by PIB Delhi

 مرکز ی  کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزارت خزانہ کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے ،جس کے تحت کانوں  اور معدنیات  (ترقیات او رضابطہ بندی  ) ایکٹ 1957 ( جسے بعدازاں   دی ایکٹ کہا جائے گا)پوٹاشیم آئرن  سلی کیٹ  جو سمندر کی تہہ میں کیچڑ میں پایا جاتا ہے ، پوٹاش  ، زمرد  ،  پلیٹینم گروپ کی معدنیات  ( پی جی ایم ) کئی رنگوں میں  پایا جانے والے معدنیات ، ایک معدن  جس میں ایلومونیم کا سلیکٹ ہوتا ہے اور چاندی  جیسی سفید دھات کی رائلٹی کے معاملے میں  شرحوں کی تخصیص  عمل میں لائی جانی ہے۔

          پوٹاشیم آئرن  سلی کیٹ  جو سمندر کی تہہ میں کیچڑ میں پایا جاتا ہے ، پوٹاش  ، زمرد  ،  پلیٹینم گروپ کی معدنیات  ( پی جی ایم ) کئی رنگوں میں  پایا جانے والے معدنیات ، ایک معدن  جس میں ایلومونیم کا سلیکٹ ہوتا ہے اور چاندی  جیسی سفید دھات کے معاملے میں منظور ی  سے  معدنیات کے بلاکس کی  نیلامی   کو یقینی بنائے گا جس سے ان  معدنیات کی  درآمد  کم ہوسکے گی اور  کانوں کے سیکٹر کے ساتھ ساتھ مینوفیکچر سیکٹر کو  بااختیار بنایا جاسکے گا۔جس سے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کی جامع ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ کئی رنگوں میں  پایا جانے والے معدنیات ، ایک معدن  جس میں ایلومونیم کا سلیکٹ ہوتا ہے اور  کلومینو سلیکٹ   ، جو  کثیر الاشکال معدنیات ہیں  ، کو   ایک ہی سطح  پر برقرار رکھا گیا ہے۔

          اس منظوری سے  ملک کی معیشت کے لئے کئی اہم  معدنیات کے معاملے میں   ان کے متبادل  درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔جس سے  قیمتی  غیر ملکی زر مبادلہ  کے ذخائر بچائے جاسکیں گے ۔ یہ معدنیات کی  مقامی  پیداوار کے ذریعہ  ملک   کے غیر ملکی انحصار کو کم کرے گا۔اس منظوری سے  ملک میں  پہلی مرتبہ  پوٹاشیم آئرن  سلی کیٹ  جو سمندر کی تہہ میں کیچڑ میں پایا جاتا ہے ، پوٹاش  ، زمرد  ،  پلیٹینم گروپ کی معدنیات  ( پی جی ایم ) کئی رنگوں میں  پایا جانے والے معدنیات ، ایک معدن  جس میں ایلومونیم کا سلیکٹ ہوتا ہے اور چاندی  جیسی سفید دھات کے معاملے میں معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کو یقینی بنائے گا۔

          اس قانون میں  2015  میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ نیلامی کے ذریعہ معدنیات   میں  رعایتیں دینے کے ایک نئے نظام  کو شروع کیا جاسکے جس سے ملک کی  معدنیات  کی  دولت  کی تخصیص میں  شفافیت اور  عدم امتیاز کو  یقینی بنایا جاسکے ۔ معدنیات کے شعبے کو  مزید جہت دینے کے لئے  اس قانون میں  2021  میں  مزید ترمیم کی گئی تھی ۔ اصلاحات کے تحت حکومت نے  کانوں  کے بلاکو ں  کی  نیلامی ،   پیداوار بڑھانے  ، ملک میں کاروبار  کرنے  کو آسان بنانے کو بہتر بنانے  کو تقویت دی  ہے  اور  مجموعی  گھریلو  پیداوار کے لئے کانوں کی  پیداوار  کا تعاون  بڑھارہی ہے۔

          وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے دئے گئے آتم نربھر بھارت کے وژن کے ذریعہ کانوں کی وزارت نے ملک میں معدنیات کی تلاش کو بڑھانے کے لئے بہت سے اقدامات  بھی کئے ہیں جس سے  نیلامی  کے لئے  زیادہ بلاکوں کی دستیابی کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔روایتی معدنیات مثلاََ َ خام لوہا، باکسائٹ، چونا  کے لئے  نہ صرف  تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ   بہت نیچے علاقوں میں   پائی جانے والی معدنیات  ،  کھاد منرلس ، اہم معدنیات اور دیگر معدنیات کے لئے بھی  تلاش کی سرگرمیاں  بڑھی ہیں جو  درآمد کی جاتی ہیں۔

          گزشتہ چار پانچ سال میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا  اور منرل ایکسپلوریشن  کارپوریشن لمٹیڈ جیسی   سینٹرل ایجنسیوں نے  تلاش کا کام انجام دیا ہے اور  معدنیات کے بہت سے بلاکوں  کے بارے میں  رپورٹیں  ریاستی سرکاروں کے حوالے کردی ہیں ۔ معدنیات میں خودکفالت حاصل کرنے کے یاک بڑے مقصدکے تحت ریاستی سرکاروں نے نیلامی کے لئے اس طرح  کے  معدنیاتی بلاکوں کی نشاندہی کی ہے۔ البتہ  ان کانوں کے لئے  رائلٹی کی شرح  الگ الگ طور پرفراہم نہیں کی گئی ہے  اور یہ ان معدنیات کی کانکنی کے لئے  جہت دینے کے لئے مناسب نہیں ہے ۔

          وزارت نے  نیلامی میں بہتر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے رائلٹی کی مناسب شرحیں  تجویز کی ہیں جسے  وزیراعظم کی قیادت   میں  مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔ ریاستی سرکاروں اور مختلف وزارتوں  /  مرکزی حکومت کے  محکمے ساتھ زبردست صلاح مشورے کے بعد ان شرحوں  کو طے کیا گیا ہے۔کانوں کی وزارت  ان  معدنیات کے بلاکو ں  کی نیلامی کے لئے درکار  ان معدنیات کی اوسطا ََ فروخت قیمت  ( اے ایس  پی ) کی کلکولیشن  کے لئے   طریقہ کار بھی  فراہم کرے گی۔

          ریاستی سرکار وں  کے  سرگرم تعاون سے ملک میں  145 سے زیادہ  معدنیاتی بلاکس کی  کامیابی کے ساتھ  نیلامی کی گئی ہے ۔سال 2021  میں  کی گئی اصلاحات کے ذریعہ دی گئی  مزید جہت کےساتھ  مالی سال  22-2021  میں نیلامی کے لئے  146  بلاکوں  کو پیش کیا گیا ان میں سے 34  بلاک  مالی سال میں کامیابی کے ساتھ  نیلام کئے گئے ۔

          قو می مفاد میں   ان معدنیات کی  ملک کے اندر ہی کانکنی کی  حوصلہ افزائی  سے  پوٹاش  کھادوں اور دیگر معدنیات کے معاملے میں درآمدات میں کمی کی راہ ہموار ہوگی ۔  کانکنی کی وزارت کی جانب سے کئے گئے اس اقدام سے توقع ہے کہ کانکنی کے سیکٹر میں روزگار کے مواقع  پیدا ہوں گے ۔اس سے ڈاؤن اسٹریم صنعتوں اور  سپورٹ  زراعت کے لئے کانکنی  معدنیات کی دستیابی میں اضافے کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

        

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2397



(Release ID: 1804348) Visitor Counter : 226