صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال


بھارت نےکووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل پارکرلیاہے

662دنوں کے بعد یومیہ نئے معاملات 4000سے کم ہوگئے ہیں

664دنوں کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 50000ہزار سے کم ہوگئی ہے

Posted On: 08 MAR 2022 1:27PM by PIB Delhi

بھارت نے آج ایک اہم سنگ میل حاصل کیا کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ  نئےمعاملات کووڈ-19 کم ہو کر 3,993 ہو گئے ہیں۔16مئی 2020 کودرج کئے گئے 3970 معاملات کے بعد سے 662 دنوں کے وقفے کے بعد بھارت میں درج کئے گئے  نئے معاملات کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OO04.png

 

ایک اور حصولیابی کے تحت  بھارت میں 664 دنوں کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 50,000ہوگئی ہے۔سردست  ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 49,948 ہے، جوکہ  14 مئی 2021 کودرج کئے گئے 49,219 معاملات کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023KO3.png

 

ملک میں جانچ کی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے۔ بھارت نے پچھلے ہفتے میں اوسطاً 8.5 لاکھ ٹیسٹ کیے اور ہفتہ وار مثبت شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی۔

حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر’’پوری حکومت‘‘ کے نقطہ نظر کے ذریعے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔ ویکسی نیشن حکومت ہند کی وبائی بیماری پر قابو پانے اور انتظام کرنے کی پانچ نکاتی حکمت عملی کا ایک لازمی جزو ہے (بشمول ٹیسٹ، ٹریک، علاج اورکووڈ مناسب رویہ)۔ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سےکووڈ-19 کی روک تھام اور انتظام کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھا رہی ہے۔

*************

 ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2351



(Release ID: 1803883) Visitor Counter : 151