خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

صدرجمہوریہ  ہندجناب رام ناتھ کووند نے خواتین  کےبین الاقوامی دن کے موقع پر ‘ناری شکتی پرسکار’-2020 اور 2021 سے نوازا


خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں غیر معمولی کام کے اعتراف میں 29 خواتین کو   21-2020 کے لئے  28ایوارڈس ( ہر سال  14)سے نوازاگیا

Posted On: 08 MAR 2022 11:48AM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون  ، نئی دلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ‘ ناری شکتی  پرسکار ’ -21-2020 سے  نوازا ۔ سال  21-2020 کے لئے  29 شاندار  اور غیر معمولی   کامیاب خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔خواتین کو  بااختیار بنانے کی سمت میں  غیرمعمولی کام خاص  طورپر کمزور اور پسماندہ  خواتین  کے اعتراف میں  29 خواتین کو 28 ایوارڈس  (2020 اور 2021 کے لئے ہرسال  14) سے نوازا گیا۔

خواتین او ربچوں کی ترقی کی وزارت  ،خواتین کی  کامیابیوں   کو تسلیم کرتے ہوئے خواتین اور اداروں  کو ،خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصدسے  ان کی  ان تھک محنت  اور سماجی فلاح وبہبودکے اعتراف میں  نیز سماج  میں مثبت تبدیلی کے  گیم چینجرز  اور عمل انگیز  کے طور پر   خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے خواتین کو ناری شکتی پرسکار ایوارڈ زسے  نوازتی ہے۔ سال 2020  اور 2021  کے لئے ایوارڈ کی یہ تقریب کووڈ -19 وبا سے  پیداہوئی  موجودہ صورتحال کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی  تھی۔

 

*************

 

ش ح۔ع ح ۔رم

U-2345

 



(Release ID: 1803844) Visitor Counter : 140