وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر ناری شکتی کو سلام پیش کیا
Posted On:
08 MAR 2022 9:31AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ناری شکتی کو سلام پیش کیا ہے۔اپنی بہت سی ٹویٹس میں، وزیراعظم نے کہا :
‘‘یوم خواتین کے موقع پر ، میں ناری شکتی اور ان کی مختلف شعبوں میں حصولیابیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی حکومت خواتین کے وقار اوران کے لئے مواقع پر تاکید کے ساتھ مختلف منصوبوں کے ذریعہ خواتین کو اختیارات کی تفویض پراپنی توجہ مرکوز رکھے گی’’۔
‘‘مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، معیاری طبی دیکھ بھال سے لے کر رہائش کی فراہمی تک اور تعلیم سے لے کر صنعت کاری تک ہماری ناری شکتی کو ہندوستان کی ترقی کے سفر کے دوران صف اول میں رکھنے کے لئے بہت سی کوششیں کی گئی ہیں ۔یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں مزید جوش وجذبہ کے ساتھ قائم رکھی جائیں گی’’۔
‘‘آج شا م 6 بجے، میں کچھ میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کروں گا، جس میں ہمارے معاشرے کے لئے خواتین سنتوں کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا ’’۔
اس میں خاص توجہ ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور مرکز کی طرف سے ا ٹھائے گئے مختلف فلاح و بہبود کے اقدامات وغیرہ پر مرکوز کی جائے گی ۔https://t.co/ImLHzdJpEQ"
****************
(ش ح۔س ب ۔ ف ر)
U. NO. 2330
(Release ID: 1803790)
Visitor Counter : 196
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam