وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے سلامتی کے مشیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) طارق احمد صدیقی نے  وزیراعظم سے ملاقات کی

Posted On: 07 MAR 2022 9:31PM by PIB Delhi

 

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے سلامتی کے مشیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) طارق احمد صدیقی نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے مارچ 2021 میں اپنے بنگلہ دیش کے دورے کو بھی یاد کیا اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے اپنی نیک خواہشات  پیش کیں۔

جناب صدیقی نے بھارت - بنگلہ دیش دوستی کو مستحکم کرنے اور کووڈ-19 وبا  سمیت بحران کی گھڑی میں بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت کی  تعریف کی اور بھارت  - بنگلہ دیش  کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کی اپنی عہدبستگی کا اظہار کیا۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2325)


(Release ID: 1803781) Visitor Counter : 159