وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کچھ میں منعقد کئے جانے والے سیمینار سے خطاب کریں گے
یہ سیمینار معاشرے میں خاتون سنتوں کے رول اور خواتین کا بااختیار بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے
Posted On:
07 MAR 2022 3:25PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شام چھ بجے دھورڈو کچھ میں واقع خاتون سنتوں کے کیمپ میں خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔یہ سیمینار معاشرے میں خاتون سنتوں کے رول اور خواتین کا بااختیار بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ دھورڈو میں اس سیمینار میں 500 سے زیادہ سنت خواتین شرکت کریں گی۔
سیمینار میں ثقافت، مذہب، خواتین کی ترقی، تحفظ، سماجی حیثیت اور بھارتی ثقافت میں خواتین کے رول سے متعلق اجلاس شامل ہوں گے۔ خواتین کو فائدہ پہنچانے والی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے ساتھ خواتین کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔
اس سیمینار میں مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، مرکزی وزرائے مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی شرکت کریں گی۔ اس تقریب میں سادھوی ریتھمبرا، مہا منڈلیشور کنکیشوری دیوی بھی شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2313
(Release ID: 1803629)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam