خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر عزت مآب صدر جمہوریہ 29 سرکردہ افراد کو سال 2020-21 کے لئے باوقار ناری شکتی پرسکار عطا کریں گے

Posted On: 07 MAR 2022 11:01AM by PIB Delhi

نئی دہلی میں یکم مارچ 2022 کو شروع کی گئی خواتین کے بین الاقوامی دن کی ہفتہ طویل تقریبات آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر شروع کی گئی ہیں۔ہفتہ طویل پروگراموں کا اختتام 8مارچ 2022 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں بھارت کےعزت مآب صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے ذریعہ سال 2020 اور 2021  کے لئے ناری شکتی پُرسکار کو تفویض کئے جانے کی تقریب کے ساتھ ہوگا۔سال 2020 کے لئے ایوارڈ دئے جانے کی تقریب کووڈ-19 وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب 2021 میں منعقد نہیں ہوسکی تھی۔

بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق شعبوں میں بہترین کام انجام دینے ، لوگوں کو تحریک دینے کے لئے کی گئی ان کی کوششوں کو سراہنے کے خاطر ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کاایک اجلاس بھی  ہوگا۔

کل 28 ایوارڈ (سال 2020 اور2022 کے لئے 14،14) 29 افراد کو پیش کئے جائیں گے جو انہیں خواتین کو بااختیار بنانے بالخصوص حاشیہ پر رہنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کے سمت بیش بہا خدمات انجام دینے کے صلے میں کئے گئے ان کے مثالی کاموں کو تسلیم کرنے کے لئے دئے جائیں گے۔

’ناری شکتی پُرسکار‘ خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت کی جانب سے افراد اور اداروں کی جانب سے دئے گئے غیر معمولی تعاون کو تسلیم کرنےاور خواتین کو معاشرے میں مثبت تبدیلی لا نے اورصورتحال کو یکسر تبدیل کردینے کے طور پر منانے کی ایک پہلے ہے۔

ان کامیابیوں نے عمر، جغرافیائی رکاوٹوں اور وسائل تک رسائی کو اپنے خوابوں کی تکمیل کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا۔ ان کا ناقابل تسخیر جذبہ بڑے پیمانے پر معاشرے کو اورخاص طور پر نوجوان بھارتی ذہنوں کو صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور صنفی عدم مساوات اور امتیاز کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دے گا۔ یہ انعامات معاشرے کی ترقی میں خواتین کو مساوی حصہ دار کے طور پر تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

سال 2020 کے ناری شکتی پُرسکار کے فاتحین کاتعلق صنعت،زراعت،اختراع، سماجی کام،فنون اور دستکاری، ایس ٹی ای ایم ایم اور جنگلی جانوروں کے تحفظ وغیرہ جیسے متنوع شعبوں سے ہے۔سال 2021 کے ناری شکتی پُرسکار حاصل کرنے والوں کا تعلق لسانیات، صنعت، زراعت، سماجی کام، فنون اور دستکاری، مرچنٹ نیوی،ایس ٹی ای ایم ایم ،تعلیم اور ادب، معذوری کے حقوق وغیرہ سے ہے۔

 

انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

ناری شکتی پُرسکار 2020

نمبر شمار

نام

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

دائرہ اقتدار

  1.  

انیتا گپتا

بہار

سوشل انٹرپرینیور

  1.  

اوشا بین دنیش بھائی وساوا

گجرات

نامیاتی کسان اور قبائلی کارکن

  1.  

نسیرا اختر

جموں و کشمیر

اختراع کار ۔ماحولیاتی تحفظ

  1.  

سندھیا دھر

جموں و کشمیر

سوشل ورکر

  1.  

نیو روتی رائے

کرناٹک

کنٹری ہیڈ ، انٹیل انڈیا

  1.  

ٹفینی برار

کیرالہ

سماجی کارکن ،نابینہ افراد کے لئے کام کرنے والے

  1.  

پدما یانگ چن

لداخ

لیہہ  میں کمیاب ہوتے کھانوں اور کپڑوں کا احیاء

  1.  

جودھئیا بائی بائیگا

مدھیہ پردیش

ٹریبل بائیگا آرٹ پینٹر

  1.  

سائیلی نند کشور اگوان

مہاراشٹر

ڈاؤن سنڈروم نے کتھک  رقاص کو متاثر کیا

  1.  

ونیتا جگدیو بوراڈے

مہاراشٹر

سانپ بچانے والی پہلی خواتین

  1.  

میرا ٹھاکر

پنجاب

سکی گراس آرٹسٹ

  1.  

جیا موتھو

تیجما(مشترکہ)

تمل ناڈو

توڈا کڑھائی۔ کاریگر

  1.  

ایلا لودھ (بعد از مرگ)

تریپورہ

ماہر امراض نسواں اور ماہر امراض چشم

  1.  

آرتی رانا

اترپردیش

ہینڈ لوم بنکر اور ٹیچر

 

ناری شکتی پُرسکار2021

 

  1.  

ستھوپتی پرسننا سری

آندھرا پردیش

ماہر لسانیات - اقلیتی قبائلی زبانوں کا تحفظ

  1.  

تگریٹا ٹاکھے

اروناچل پردیش

انٹرپرنیور

  1.  

مدھولیکا رامٹیک

چھتیس گڑھ

سماجی کارکن

  1.  

نرنجنا بین مکل بھائی کلارتھی

گجرات

مصنف اور ماہر تعلیم

  1.  

پوجا شرما

ہریانہ

کسان اور صنعت کار

  1.  

انشول ملہوترا

ہماچل پردیش

بنکر

  1.  

شوبھا گستی

کرناٹک

سوشل کارکن ۔دیواداسی روایت  کو ختم کرنے کے لئے کوشاں سماجی کارکن

  1.  

رادھیکا مینن

کیرالہ

سمندر میں غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں آئی ایم او سے ایوارڈ حاصل کرنے والی اولین خاتون

  1.  

کمل کمبھر

مہاراشٹر

سماجی صنعت کار

  1.  

سروتی مہاپاترا

اوڈیشہ

معذور افراد کے حقوق سے متعلق کارکن

  1.  

بتول بیگم

راجستھان

ماند اور بھجن لوک گلوکار

  1.  

تھارا رنگا سوامی

تمل ناڈو

سائیکیٹرسٹ اور تحقیق داں

  1.  

نیرج مادھو

اترپردیش

ہندی مصنف ۔مخنثوں اور تبتاً پناہ گزینوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے

  1.  

نینا گپتا

مغربی بنگال

علم ریاضی کے ماہر

 

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.2297



(Release ID: 1803527) Visitor Counter : 256