زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)اپنے نفاذ کے 7ویں سال میں داخل


پی ایم ایف بی وائی کے تحت 36کروڑ سے زیادہ کسان درخواستوں کا بیمہ کیا گیا

منصوبے کے تحت 1,07,059کروڑ روپے سے زیادہ کے دعوے کی ادائیگی کی جاچکی ہے

’میری پالیسی میرے ہاتھ‘-کسانوں کو فصل بیمہ پالیسی دینے کے لئے گھر گھر تقسیم مہم شروع کی جائے گی

اس منصوبے میں اندراج شدہ تقریباً 85فیصد کسان چھوٹے اور بہت چھوٹے کسان ہیں

Posted On: 18 FEB 2022 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18؍فروری2022:

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 18فروری 2016ء کو مدھیہ پردیش کے سیہور میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)کے آغاز کے اعلان کے6سال مکمل ہونے کے بعد اس یوجنا نے آئندہ خریف 2022ء سیزن کے ساتھ اپنے نفاذ کے 7ویں سال میں کامیابی کے ساتھ داخلہ لے لیا ہے۔

پی ایم ایف بی وائی حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ہے۔اس کا مقصد قدرتی آفات سے ہونے والے فصل کے نقصان ؍تباہی سے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔پی ایم ایف بی وائی کے تحت 36کروڑ سے زیادہ کسانوں کا بیمہ کیا گیا ہے۔4؍فروری 2022ء تک اس اسکیم کے تحت 1,07,059کروڑ روپے سے زیادہ کے دعوے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

 

001.jpg

 

یہ اسکیم 6سال پہلے شروع کی گئی تھی، جسے 2020ءمیں کسانوں کی رضاکارانہ شراکت داری کو آسان بنانے کےلئے نئی شکل دی گئی تھی۔اس کے ذریعے کسان فصل بیمہ ایپ ، سی ایس سی سینٹر یا قریب تریب زرعی افسر کے توسط سے کسی بھی واقعے کے 72گھنٹے کے اندر فصل کے نقصان کی رپورٹ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اہل کسان کے بینک کھاتوں میں الیکٹرونک طور سے دعوے کی رقم بھی منتقل کی گئی۔

پی ایم ایف بی وائی کے قومی فصل بیمہ پورٹل  (این سی آئی پی)کے ساتھ زمینی ریکارڈ کو مربوط کرنا، کسانوں کی آسان نامزدگی کے لئے فصل بیمہ ایپ، این سی آئی پی کے ذریعے کسان پریمیم کی منتقلی، سبسڈی ریلیز ماڈیول اور این سی آئی پی کی توسط سے دعویٰ ریلیز ماڈیول اس اسکیم کی کچھ اہم خصوصیات ہے۔

 

002.jpg

 

اپنی ریاست ؍ضلع سطحی سمیتی کے توسط سے یہ اسکیم کسانوں کو زمینی سطح پر اپنی شکایتیں پیش کرنے میں بھی اہل بناتی ہے۔ اس میں آئی ای سی سرگرمیوں کے توسط سے کسانوں کی شکایتوں کو تسلیم کرنا اور انہیں حل کرنا بھی شامل ہیں۔جیسے کہ فصل بیمہ ہفتہ، جس سے سال میں دوبار منایا جاتا ہے۔پی ایم ایف بی وائی پاٹھ شالہ ، سوشل میڈیا مہم ایک ٹول- فری ہیلپ لائن اور ای میل مواصلات ۔

یہ اسکیم سب سے کمزور کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں اہم رہی ہے، کیونکہ اس اسکیم میں نامزد تقریباً 85فیصد کسان چھوٹے اور کمزور کسان ہیں۔وزیر مالیات محترمہ سیتا رمن کے ذریعے 23-2022ء بجٹ تقریر کے دوران فصل بیمہ کے لئے ڈرون کے استعمال کے بارے میں حالیہ اعلان سے زمینی سطح پر اسکیم کی کامیابی کے ساتھ عمل آوری کےلئے ٹیکنالوجی کا ربط اور بھی مضبوط ہوگا۔

توجہ لائق بات یہ ہے کہ اس یوجنا کے تحت عمل درآمد والی تمام ریاستوں میں کسانوں کو ’میری پالیسی میرے ہاتھ‘کے لئے فصل بیمہ پالیسی مہیا کرنے کی غرض سے ہر گھر تقسیم مہم شروع کی جائے گی۔ مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کسان پی ایم ایف بی وائی کے تحت اپنی پالیسیوں ، زمینی ریکارڈ، دعوے کے عمل اور شکایات کے ازالے کے بارے میں تمام تر معلومات سے اچھی طرح واقف ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1767)



(Release ID: 1799417) Visitor Counter : 200