وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 11 فروری کو ون اوشن سمٹ  کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 10 FEB 2022 6:00PM by PIB Delhi

         

وزیراعظم جناب نریندر  11 فروری کو دو پہر تقریباً ڈھائی بجے   ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ ون اوشن سمٹ  کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سمٹ کے اعلی سطحی اجلاس سے  جرمنی ، یونائٹیڈ کنگڈم، جنوبی کوریا،  جاپان، کناڈا  سمیت کئی  دیگر  ملکوں کے سربراہان مملکت  بھی خطاب کریں گے۔

ون اوشن سمٹ  کا انعقاد  اقوام متحدہ اورورلڈ بینک کے تعاون سے  فرانس کے بریسٹ شہر میں 9 سے 11 فروری تک کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ کا مقصد  ایک صحت مند اور پائیدار سمندری ایکو سسٹم کو محفوظ کرنے  اور اس کی مدد کے لئے  ٹھوس کارروائی  کے واسطے عالمی برادری کو تحریک دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1455

                          


(Release ID: 1797382) Visitor Counter : 156