وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
Posted On:
06 FEB 2022 10:27AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ان کے خاندان سے بات کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گی، ان کی شیریں آواز میں لوگوں کو مسحور کردینے کی بے مثال صلاحیت تھی۔
وزیراعظم نے متعدد ٹوئیٹ میں کہا؛
’’میں اس دکھ کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، مشفق اور دیکھ بھال کرنے والی لتا دیدی اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ ان کے جانے سے ملک میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے، جسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔ آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، ان کی شیریں آواز میں لوگوں کو مسحور کردینے کی بے مثال صلاحیت تھی۔‘‘
’’لتا دیدی کے گیتوں میں جذبات کا تنوع تھا، انہوں نے دہائیوں تک بھارتی فلمی دنیا میں ہونے والی تبدیلی کو قریب سے دیکھا ۔ فلموں سے الگ ، وہ ہمیشہ بھارت کی ترقی کے تئیں پرجوش تھیں۔ وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت دیکھنا چاہتی تھیں۔‘‘
’’میں اسے اپنے لئے عزت افزائی مانتا ہوں کہ مجھے لتا دیدی سے ہمیشہ بے انتہا پیار ملا ہے۔ ان کے ساتھ میری بات چیت ہمیشہ یاد رہے گی۔ میں لتا دیدی کے انتقال پر اپنے اہل وطن کے ساتھ انتہائی غمزدہ ہوں۔ ان کے خاندان سے بات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ اوم شانتی! ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ ق ر۔
1222U-
(Release ID: 1796048)
Visitor Counter : 155
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam