وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے اننتھا پورمو ضلع میں ہونے والے المناک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر اظہار تعزیت کیا


متاثرین کے لئے پی ایم این آر ایف سے معاوضے کی رقم کی منظوری

Posted On: 07 FEB 2022 9:52AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے اننتھا پورمو ضلع میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جانوں کے  اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لئے وزیراعظم قومی راحت فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے امدادی رقم کو بھی منظوری دی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا:

‘‘ آندھرا پردیش کے اننتھا پورمو ضلع میں ہونے والے المناک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر مجھے صدمہ ہے۔ سوگوار کنبوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے نزدیکی رشتہ دار کے لئے 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔’’

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 1218


(Release ID: 1796040) Visitor Counter : 153