وزارت خزانہ
امرت کال کے تحت زندگی کو آسان بنانے کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا:مرکزی بجٹ 23-2022
جڑے ہوئے چپ اور جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل 23-2022 میں شروع کیا جائے گا
بہتر شہری منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لئے بلڈنگ بائی لاز ،شہری منصوبہ بندی کی اسکیموں اور راہداری پر مبنی ترقی کی جدید کاری
مہارت کے مراکز کے ذریعہ شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں بھارت کی مخصوص معلومات کی ترقی کے لئے تجویز
الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم کے لئے بیٹری ادلابدلی کی پالیسی اور بین آپریبلٹی معیارات کو تشکیل دیا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2022 1:10PM by PIB Delhi
یہ بجٹ امرت کال کے اگلے 25 برسوں -بھارت 75 سے 100 سال کی مدت کے لئے بنیاد رکھنے اور معیشت کو رفتار فراہم کرنے کا بلیو پرنٹ رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ تصور اور نظریہ پیش کیا۔ انہوں نے امرت کال کے تحت زندگی کو آسان بنانے کے اگلے لانچ کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ زندگی کو آسان بنانے کا یہ نیا آسان مرحلہ مندرجہ ذیل باتوں کو شامل کرنے والی پہنچ کے ذریعہ رہنمائی کرے گا۔
1۔ ریاستو ں کی سرگرم شمولیت
2۔انسانی عمل آوری اور طریقہ کار کا ڈیجیٹائزیشن
3۔ انفارمیشن ٹکنالوجی پلوں کے ذریعہ مرکز اور ریاستی سطح کے نظام کا انضمام
یہ سبھی شہریوں پر مرکو ز خدمات کے لئے ایک واحد پوائنٹ تک رسائی کی تشکیل میں مدد دے گا اور بہتر معیارلائے گا ۔ اس کے علاوہ عمل آوری میں چوک کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جڑ ے ہوئے چپ ای پاسپورٹ جاری کرنا
مرکزی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ 23-2022 میں جڑے ہوئے چپ اور جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ اس سے شہریوں کو اپنےبیرونی سفر کرنے کے دوران سہولت حاصل ہوگی۔
بلڈنگ بائی لاز اور قصبہ/شہری منصوبہ بندی کی جدید کاری
مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے بلڈنگ بائی لاز ، شہری منصوبہ بندی کی اسکیمیں (ٹی پی ایس) اور راہداری پر مبنی ترقی ٹی او ڈی کی جدید کاری کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات لائی جاسکیں۔ اس سے بڑے پیمانے پر راہداری نظام کے لیے مل کر کام کرنے اور جینے کے لئے لوگوں کے واسطے اصلاحات کی راہ ہموار کرے گا۔
اس سلسلہ میں مرکزی وزیر نےیہ بھی کہا کہ بڑے پیمانے پر راہداری کے پروجیکٹوں اور امرت اسکیم کے لئے مرکزی سرکاری کی مالی مدد سے ایکشن پلان کی تشکیل اور ریاستوں کے ذریعہ ٹی او ڈی ا ور ٹی پی ایس میں سہولت فراہم کرنے کے واسطے ان کے نفاذ میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔
شہری منصوبہ بندی میں مہارت کے مراکز کا قیام
شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں بھارت کی مخصوص معلومات کو فروغ دینے اور ان شعبوں میں تصدیق شدہ تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف خطوں میں پانچ موجودہ تعلیمی اداروں کو مہارت کے مراکز کے طور پر نامزد کئے جانے کی تجویز رکھی جائے گی۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایوان کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ ان مراکز کو ڈھائی ڈھائی سو کروڑ روپے کا استعداد کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔
بیٹری کی ادلا بدلا کی پالیسی
مرکزی وزیر خزانہ نے بڑے پیمانے پر چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لئے شہری علاقوں میں مقامات کی کمی کے بارے میں غور کرتے ہوئے بیٹری کی ادلا بدلا کی پالیسی انٹر آپریبلیٹی معیارات کو تیار کرنے کی تجویز کا بھی اعلان کیا۔ وزیر موصوفہ نے کہا نجی شعبے کو ایک خدمات کی شکل میں بیٹری کا توانائی کے لئے پائیدار اور اختراعی کاروباری ماڈل تیار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
****************
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-935
(Release ID: 1794413)
Visitor Counter : 277