وزارت خزانہ

بجٹ معیشت کو سمت دینے کے لئے انڈیا @75 سے انڈیا @100 کی طرف لے جانے کی بنیاد


اگلے25 سالوں میں سب کی شمولیت والی معیشت   پر توجہ اور ٹکنالوجی  پر مبنی ترقی

چار ترجیحات کے ساتھ مستقبل  اور مجموعی بجٹ 

رواں سال کی شرح ترقی کا  @9.2 فی صد ہے جو کہ  تمام معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے

پی ایم گتی شکتی بڑی  سرکاری  سرمایہ کاری میں رہنمائی کرے گا

مضبوط شرح ترقی کے لئے  سب کا پریاس

Posted On: 01 FEB 2022 12:54PM by PIB Delhi

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ  نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم   آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں اور  ہم    امرت کال میں داخل  ہوئے ہیں جو اگلے 25 سال کے  سفر کے بعد انڈیا @100پر پہنچ جائے گا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس بجٹ کا مقصد معیشت کو ایک سمت دینے کے لئے انڈیا@ 75 سے انڈیا  @100 کی طرف لے جانے کی بنیاد رکھنا ہے۔

Quote Covers_M2.jpg

امرت کال کا وژن:

وزیر موصوفہ نے کہا کہ سبھی کی شمولیت والی   بہبودی  توجہ کا تصور  یہ ہے کہ مجموعی اقتصادی سطح کی نمو کی توجہ  چھوٹی اقتصادی سطح پر مرکوز ہو،  ڈیجیٹل  معیشت کو فروغ دیا جائے اور فن ٹیک ٹکنالوجی کی حامل  ترقی  ، توانائی، تغیر اور موسمیاتی کارروائی  نیز  نجی سرمایہ کاری اور  سرکاری  سرمایہ کاری کےسلسلہ پر انحصار کیا جائے گا تاکہ نجی سرمایہ کاری میں ان شعبوں میں اضافہ ہوسکے جنہیں ہم اپنی تصوریت کے ذریعہ اس دائرے میں لائیں اور اس کے لئے آئندہ 25 برسو  ں میں چند اہداف حاصل کرنا ضروری ہوں گے۔

چار ترجیحات

وزیر موصوفہ نے کہا کہ  پی ایم گتی شکتی ؛ سب کی شمولیت والی ترقی  پیداوار کو بڑھانے اور سرمایہ کاری ، ابھرتے ہوئے مواقع،    توانائی  کا تغیر اور  آب و ہوا سے  متعلق   کارروائی اور سرمایہ کاری کےلئےمالی فنڈ کے اس  مستقبل  اور مجموعی بجٹ کی چار ترجیحات ہیں۔ 

ترقی کے  لئے بجٹ:

وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں سال میں 9.2 فی صد کی تخمینہ اقتصادی معاشی ترقی کے ساتھ یہ سبھی بڑی معیشتوں  میں سب سے زیادہ ہے۔  وزیر خزانہ نے کہا کہ   یہ مستقبل  اور  سب  کی شمولیت والا بجٹ ترقی کے لئے  جہت فراہم کرتا رہے گا۔  جس سے ہمارے نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست  قبائل    کو  سیدھا فائدہ   پہنچے گا۔   پی ایم گتی شکتی    جدید  بنیادی ڈھانچے کے لئے  بڑی   سرکاری سرمایہ کارویوں کی رہنمائی کرے گا جس سے   کثیر  ماڈل اپروچ   کے ساتھ تال میل سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  معیشت کے سدھار میں ملک کا  عزم دکھائی دے رہا ہے۔  

ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور   کوریج

وزیر خزانہ نے اس  اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   ٹیکہ کاری مہم   کی رفتار اور کوریج اور گزشتہ دو سال میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تیز تر ترقی نے ہماری   بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد د ی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی دوہرایا  کہ    ہم اومیکرون لہر کے دور میں ہیں۔    اس کے کافی معاملے سامنے  آئے ہیں لیکن     علامات ہلکی پائی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کا پریاس   مضبوط معاشی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے میں  ہندستان  کی مدد کرے گا۔   وزیر موصوفہ نے کہاکہ    اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ  غریبوں کو سبھی مواقع کا فائدہ   حاصل   ہو اور اس سلسلہ میں حوصلہ افزائی کی جائے۔  ساتھ ہی ساتھ  مختلف    آمدنی    زمروں میں آنے والے مڈل کلاس  کی بڑی آبادی کو ضروری ایکو نظام فراہم کرنے  کے عزم کا بھی اظہار کیا۔  

*******

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-927



(Release ID: 1794361) Visitor Counter : 265