وزارت خزانہ
بجٹ میں مسلح دستوں کے لئے سازوسامان کے حوالے سے آتم نربھرتا کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا گیا ہے
دو ہزار اکیس – بائیس (22-2021) کے 58 فیصد کے مقابلے میں 23-2022 میں گھریلو صنعتوں کے لئے سرمایہ جاتی خرید بجٹ میں 68 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے
دفاعی تحقیق و ترقی کو صنعت، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی شعبے کے لئے کھولا جائے گا
Posted On:
01 FEB 2022 1:08PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نےآج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 23-2022 پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کو کم کرنے اور مسلح دستوں کے لئے سازوسامان کے حوالے سے آتم نربھرتا کی حوصلہ افزائی کے تئیں حکومت پابند عہد ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ جاتی خرید بجٹ کو سال 22-2021 کے 58فیصد سے بڑھا کر سال 23-2022 میں گھریلو صنعتوں کے لئے 68 فیصد تک کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تحقیق و ترقی کے بجٹ کے 25 فیصد کے ساتھ اسےصنعتوں، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی شعبے کے لئے کھولا جائے گا۔ نجی صنعتو ں کی ایس پی وی ماڈل کے توسط سے ڈی آر ڈی او اور دیگر اداروں کے تعاون سے فوجی پلیٹ فارم اورسازوسامان کے ڈیزائن وڈیولپمنٹ کے کام کی انجام دہی کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد نوڈل امبریلا باڈی وسیع البنیاد ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے قائم کی جائے گی۔
*************
(ش ح۔ م م ۔ ک ا)
U. No. 942
(Release ID: 1794275)
Visitor Counter : 281