وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

صحت بجٹ میں ٹیکنالوجی کا مرکزی مقام


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے حصے کے طور پر قومی ڈیجیٹل صحت ایکو سسٹم کے لئے اعلان کردہ نیا اوپن پلیٹ فارم ڈیجیٹل انڈیاکی سمت میں ایک اور اہم قدم

23 ٹیلی-ذہنی صحت مہارت کے مراکز کے نیٹ ورک قومی ٹیلی ذہنی صحت پروگرام کا آغاز کیا جائیگا

Posted On: 01 FEB 2022 1:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم فروری،2022:وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عام بجٹ میں ٹیکنالوجی نے صحت کے شعبے میں ایک مرکزی مقام حاصل کیا ہے۔ دو نئی ڈیجیٹل اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جو یہ اشارہ دیتا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ملک بھر میں صحت کی رسائی اور  حفظان صحت سہولتوں کی توسیع میں اہم کردار نبھا رہی ہے۔

آج ہوئے اعلانات میں کووڈ-19 وبا کی جھلک نظر آتی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اُن لوگوں کے تئیں ہمدردی کاا ظہار کیا ہے جنہوں نے  عالمی وبا کے سبب  صحت اور اقتصادی سطح پر برے حالات کاسامنا کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے دو برسوں میں صحت بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اصلاحات کے سبب ملک آج مضبوط پوزیشن میں کھڑا ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کووریج نے وبا سے لڑنے میں کافی مدد کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ‘‘مجھے پورا اعتماد ہے کہ سب کے پریاس سے ہم مضبوط شرح ترقی کے اپنے اس سفر کو جاری رکھیں گے’’۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ پچھلے برس کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات نے کافی اچھی پیش رفت کی ہے جس کے لئے اس بجٹ میں بھی موزوں اور مناسب رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا،  ٹیکہ کاری پروگرام کا  تیزی کے ساتھ  نفاذ اور  وبا کی موجودہ لہر کے تئیں ملک کے تیز ردعمل اس کے واضح شواہد ہیں۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن

قومی ڈیجیٹل صحت ایکو سسٹم کیلئے ایک نئے کھلے پلیٹ فارم کا آغاز کیاجائیگا۔ اس میں وسیع طور سے صحت فراہم کرنے والوں اور صحت سہولتوں کے ڈیجیٹل اندراج، منفرد صحت شناخت اور مشترکہ فریم ورک شامل ہوں گے اور یہ صحت سہولتوں تک آفاقی رسائی فراہم کریگا۔

قومی ٹیلی ذہنی صحت پروگرام

مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وبا نے سبھی عمر کے لوگوں میں ذہنی صحت کے مسائل پیدا کیے ہیں۔ معیاری ذہنی صحت کونسلنگ اور حفظان صحت خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کیلئے آج ‘‘قومی ٹیلی ذہنی صحت پروگرام’’ کا اعلان کیا گیا۔ اس میں 23 ٹیلی–ذہنی صحت مہارت کے مراکز کا ایک نیٹ ورک شامل ہوگاجس میں نیم ہنس نوڈل مرکز کے طور پر کام کریگا۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنگلور (آئی آئی آئی ٹی بی) اس کے لئے ٹیکنالوجی تعاون فراہم کریگا۔

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 940


(Release ID: 1794213) Visitor Counter : 272