وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے   کری اَ  پّا  گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا


’’ مجھے این سی سی میں جو تربیت ملی ، جو جاننے، سیکھنے کو ملا آج  ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اُس سے بے پناہ  طاقت ملتی ہے‘‘

ملک کے سرحدی علاقوں میں ایک لاکھ نئے کیڈٹس تیار کیے گئے ہیں

’’ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو این سی سی میں شامل کیا جائے‘‘

جس ملک کے نوجوان نیشن فرسٹ کے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

’’این سی سی کیڈٹس اچھی ڈیجیٹل عادات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور لوگوں کو غلط معلومات اور افواہوں کے خلاف آگاہ کر سکتے ہیں‘‘

’’این سی سی / این ایس ایس کو کیمپسوں  کو منشیات سے پاک رکھنے میں مدد کرنی چاہیے‘‘

Posted On: 28 JAN 2022 2:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کری اپا گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کورپس ریلی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، این سی سی دستوں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا اور این سی سی کیڈٹس کو آرمی ایکشن، سلیتھرنگ، مائیکرو لائٹ فلائنگ، پیرا سیلنگ کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ بہترین کیڈٹس نے وزیراعظم سے میڈل اور بیٹن (چھڑی) بھی وصول کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریبات میں جوش و خروش کی ایک مختلف سطح کو نوٹ کیا کیونکہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے این سی سی  سے اپنےتعلق کو فخر کے ساتھ یاد کیا اور ایک این سی سی کیڈٹ کے طور پر ان کی تربیت کو قوم کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی طاقت فراہم کرنے کا سہرا دیا۔

وزیر اعظم نے لالہ لاجپت رائے اور فیلڈ مارشل کری اپا کو قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارت  کے دونوں بہادر سپوتوں  کا آج یوم پیدائش ہے۔

اُس دور میں جب ملک نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم نے ملک میں این سی سی کو مضبوط کرنے کے لیے کئے  جانے والے اقدامات کے بارے میں بات کی۔ اس کے لیے ملک میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ملک کے سرحدی علاقوں میں 1 لاکھ نئے کیڈٹس بنائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے دفاعی اداروں کے دروازے کھولنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے گرلز کیڈٹس کی بڑی تعداد کی موجودگی کو نوٹ کیا اور اسے قوم کے بدلتے ہوئے رویے کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے گرلز کیڈٹس سے کہا کہ ’’ ملک کو آپ کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کافی مواقع موجود ہیں‘‘۔ انہوں نے  کہا کہ اب ملک کی بیٹیاں فوجی اسکولوں میں داخلہ لے رہی ہیں اور خواتین کو فوج میں بڑی ذمہ داریاں مل رہی ہیں۔ ملک کی بیٹیاں فضائیہ میں لڑاکا طیارے اڑا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسی صورتحال میں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ بیٹیوں کو این سی سی میں شامل کیا جائے‘‘۔

کیڈٹس کے نوجوان پروفائل کو نوٹ کرتے ہوئے، جو زیادہ تر اس صدی میں پیدا ہوئے ہیں، وزیر اعظم نے ملک کو 2047 کی طرف لے جانے میں ان کے کردار  کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ’’آپ کی کوششیں اور عزائم اور ان عزائم  کی تکمیل بھارت  کی کامیابی ہوگی‘‘،وزیر اعظم نے کہا کہ جس ملک کا نوجوان ’سب سے پہلے قوم‘ کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کرے اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل کے میدان میں بھارت  کی کامیابی اور اسٹارٹ اپ ایکو اسپیئر اس کی واضح مثال ہیں۔ امرت کال میں یعنی آج سے اگلے 25 سالوں تک، وزیر اعظم نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی خواہشات اور اقدامات کو ملک کی ترقی اور توقعات کے ساتھ جوڑیں۔ وزیر اعظم نے اس اہم کردار پر بھی زور دیا جو آج کے نوجوان ’ووکل فار لوکل‘ مہم میں ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’اگر آج کے نوجوان صرف انہی اشیاء کو استعمال کرنے کا عزم کریں جو ایک بھارتی  کی محنت اور پسینے سے بنی ہیں، تو ہندوستان کی تقدیر بدل سکتی ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا  کہ آج ایک طرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور معلومات سے متعلق اچھے امکانات ہیں تو دوسری طرف غلط معلومات کے خطرات بھی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارے ملک کا عام آدمی کسی افواہ کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ این سی سی کیڈٹس اس کے لیے بیداری مہم چلائیں۔

وزیر اعظم نے زور دیا کہ منشیات اس اسکول/کالج تک نہیں پہنچنی چاہیے جہاں این سی سی یا این ایس ایس ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ خود بھی منشیات سے دور  رہیں اور ساتھ ہی اپنے کیمپس کو بھی منشیات سے پاک رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جو دوست این سی سی –این ایس ایس  میں نہیں ہیں ان کی بھی اس بری عادت کو ترک کرنے میں مدد کریں۔

وزیر اعظم نے کیڈٹس سے کہا کہ وہ سیلف 4 سوسائٹی پورٹل سے منسلک ہو جائیں جو ملک کی اجتماعی کوششوں کو نئی توانائی دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ 7 ہزار سے زیادہ تنظیمیں اور 2.25 لاکھ لوگ اس  پورٹل سے وابستہ ہیں۔

*************

ش ح ۔م م ۔ ک ا

U NO 816


(Release ID: 1793247) Visitor Counter : 233