وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پریکشا پے چرچا 2020 کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی

Posted On: 28 JAN 2022 12:53PM by PIB Delhi

پریکشا پے چرچا کے پانچویں ایڈیشن میں شامل ہونے کی آخری تاریخ بڑھا کر 3 فروری 2022 کر دی گئی ہے  ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے   ایک منفرد انٹریکٹو پروگرام - پریکشا پے چرچا کا تصور پیش کیا جس میں ملک بھر کے طلباء، والدین، اساتذہ اور بیرون ملک  سے  لوگ وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہیں  تاکہ امتحانات سے ہونے والے تناؤ کو کم کرنے  کے ساتھ    زندگی کو ایک اتسو کے طور پر منائیں۔

اس پروگرام کا فارمیٹ 2021 کی طرح آن لائن طریقے سے  ہونے کی تجویز ہے۔ کلاس 9 سے 12  ویں کے اسکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین کا انتخاب آن لائن مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔ //innovateindia.mygov.in/ppc-2022/ پر براہ راست  رجسٹریشن 28 دسمبر 2021 سے 3 فروری 2022 تک کی سہولت  ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح۔ ر ب

U. No.814

 


(Release ID: 1793239) Visitor Counter : 157