نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزارت نے ایشیائی کھیلوں میں اسکویش میں بہترنتائج حاصل کرنے کی غرض سے کِرس واکر کی خدمات حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے
Posted On:
24 JAN 2022 2:03PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امورا ورکھیل کود کی وزارت نے اس سال بعد میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کے لئے غیرملکی کوچ کی حیثیت سے ورلڈ اسکویش چیمپیئن شپ میں دومرتبہ تمغے جیتنے والے کرس واکر کی خدمات حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے ۔ واکر اسکویش اورسائیکلنگ دونوں مقابلو ں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ان کی خدمات16ہفتے کے لئے حاصل کی جائیں گی ۔ s
انگلینڈ کے سابق کپتان ، واکر کی تقرری کے لئے ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی سلیکشن کمیٹی اوربھارت کی اسکویش ریکیٹ فیڈریشن کے عہدیداروں نے سفارشات کی تھیں ۔ انھوں نے مارک کیرن کے ہمراہ 1997میں پہلی ورلڈ ڈبلز اسکویش چیمپیئن شپ جیتی تھی۔ امریکہ میں سکونت اختیارکرنے کے بعد ، وہ امریکی ٹیم کے قومی کوچ بنائے گئے تھے ۔
انھوں نے کہا:‘‘میں ورلڈ ڈبلز ، دولت مشترکہ کھیلوں اورایشیائی کھیلوں کے انعقاد سے پہلے اتنے اہم سال میں ٹیم انڈیا کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اس سے زیادہ پُرجوش نہیں ہوسکتاتھا۔ میں فیڈریشن کے قریبی تال میل کے ساتھ کا م کروں گا اورمیں چاہتاہوں کہ بھارت کی پوری اسکویش ٹیم کی ان جلد منعقد ہونے والے تقریبات میں مکمل طورپر اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے انھیں تیارکرنے میں ان کی مددکروں ۔ میں واقعی اس سال کا منتظرہوں ۔’’
انھوں نے 1993 اور1996 کی ورلڈ اوپن اسکویش چیمپیئن شپ میں کانسے کے تمغے جیتے تھے اوروہ 1995 اور 1997 میں ورلڈٹیم چیمپیئن شپ میں چاندی کے تمغے حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیموں میں شامل تھے ۔ انھوں نے 1978اور2002 میں دولت مشترکہ کھیلوں کے ڈبلز مقابلوں میں کانسے کے تمغے جیتے تھے ۔ انھوں نے 1998 میں کوالالمپور میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سائیکلنگ مقابلوں میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی ۔
سورو گھوشال ، رمیت ٹنڈن اورمہیش منگاؤ کر پرمشتمل بھارتی مردوں کی ٹیم نے حال ہی میں کوالا لمپور میں منعقد ہ ایشین ٹیم چیمپیئن شپ میں دوسرا مقام حاصل کیاتھا، جب کہ جوشنا چنپا ، سنینا کو روولّا اوراروشی جوشی پرمشتمل خواتین کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ تھی ۔ بھارت اس سال منعقدہونے والی دوبڑی چیمپیئن شپ میں بہترنتائج کی حصولیابی کا منتظرہے ۔
دولت مشترکہ کھیل یا کامن ویلتھ گیمس 28جولائی سے 8اگست تک برمنگھم میں منعقد ہونے والے ہیں ۔ جب کہ ایشیائی کھیل ، 10ستمبر سے 25ستمبرتک چین کے شہرہانگ ژہاؤ میں منعقد ہوں گے ۔
خواتین کے ڈبلز میں دیپیکا پلیکل کارگک اورجوشنا چنپا کی بھارتی جوڑی نے اورمکسڈ ڈبلز میں سوروگھوشال اوردیپیکا پلیکل کی جوڑی نے 2018 کے دورلت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کے لئے چاندی کے دو تمغے حاصل کئے تھے ۔ بھارت نے 2018 کے ایشیائ کھیلوں میں چاندی کاایک اورکانسے کے تین تمغوں سمیت پانچ تمغے حاصل کئے تھے ۔
بھارتی کھلاڑیوں کی پی ایس اے عالمی درجہ بندی
مرد : سوروگھوشال (16)، رمیت ٹنڈن (50) ، مہیش منگاؤکر(51)، وکرم ملہوترہ (71) اورویلاون سینتھیل کمار(122)
خواتین : جوشنا چنپّا(10) ، تنوی کھنہ (77) سنیناکوروولّا (108) ، آکانکشا سالونکے (157) اروشی جوشی (169)
****************
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U-677
(Release ID: 1792148)
Visitor Counter : 164