وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی اور موریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ کے ذریعے پروجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح اور آغاز

Posted On: 19 JAN 2022 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/جنوری 2022 ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور موریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ 20 جنوری 2022 کو موریشس میں بھارت کی مدد سے تیار کئے گئے سوشل ہاؤسنگ یونٹس پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر ورچول طریقے سے افتتاح کریں گے۔ دونوں معززین موریشس میں بھارت کے ترقیاتی تعاون کے تحت سر انجام دیئے جارہے سول سروس کالج اور 8 میگاواٹ کے سولر پی وی فارم پروجیکٹوں کا آغاز بھی کریں گے۔

میٹرو ایکسپریس پروجیکٹ اور دیگر بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کے لئے موریشس کو بھارت کی جانب سے دیے جانے والے 190 ملین امریکی ڈالر کے لائن آف کریڈٹ (ایل او سی) سے متعلق ایک معاہدہ اور چھوٹے ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ سے متعلق مفاہمت نامہ کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.550

 


(Release ID: 1791091) Visitor Counter : 200