مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی ایم، ہاؤسنگ اور شہری ترقیات کی وزارت نے ’اوپن ڈیٹا ہفتہ ‘ کا آغاز کیا


اس پروگرام میں تمام 100 اسمارٹ سٹیز شرکت کریں گی جو اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا پورٹل پر اعلیٰ معیار کے ڈیٹاسیٹس اور ڈیٹا بلاگز شائع کریں گے

Posted On: 17 JAN 2022 12:56PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے) نے آج اوپن  ڈیٹا کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے اور بھارت  کے شہری ایکو سسٹم میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے اوپن ڈیٹا ہفتہ کے آغاز کا اعلان کیا۔ فروری 2022 کے دوران سورت میں منعقد ہونے والی ’آزادی کا امرت مہوتسو - اسمارٹ سٹیز: اسمارٹ اربنائزیشن‘کانفرنس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوپن ڈیٹا ہفتہ ،اوپن ڈیٹا  کے استعمال اور اس سے متعلق  بیداری کو فروغ دینے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  کی طرف سے شروع کیے جانے والے ماقبل پروگرام اقدامات کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ اوپن  ڈیٹا ہفتے  کا انعقاد جنوری کے تیسرے ہفتے یعنی 17 جنوری 2022 سے 21 جنوری 2022 کے دوران  کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F10G.jpg

 

 

پروگرام میں تمام 100 اسمارٹ سٹیز    شرکت کریں گی جو اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا پورٹل پر اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس اور ڈیٹا بلاگز شائع کریں گے۔ اس وقت  3800 سے زیادہ ڈیٹا سیٹس اور 60 سے زیادہ ڈیٹا اسٹوریز پہلے ہی پورٹل پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے دستیاب ہیں تاکہ اس ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے اور قابل عمل نظریات کو آشکار کیا جا سکے۔

پروگرام  کا مقصد اوپن  ڈیٹا کے فوائد کو اجاگر  کرنا ہے مثلاً  کارکردگی میں اضافہ، شفافیت، اختراع میں حوصلہ افزائی  اور اقتصادی ترقی۔ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے – پہلا، 17 جنوری 2022 سے 20 جنوری 2022 تک اسمارٹ سٹیز اوپن ڈیٹا پورٹل پر ڈیٹا سیٹس، ویژولائزیشن، اے پی آئی اور ڈیٹا بلاگز کو اپ لوڈ کرنا اور دوسرا  21 جنوری 2022 کو تمام اسمارٹ سٹیز کی جانب سے ڈیٹا ڈے کا جشن منانا شامل ہیں۔

ڈیٹا ڈے قومی سطح پر تمام اسمارٹ شہروں میں منایا جائے گا اور اس میں شہروں کے ذریعے شناخت کیے گئے مختلف ڈیٹا ٹریکس پر مذاکرے، سیمینارز، ہیکاتھون، پریزینٹیشن اور تربیت شامل ہوں گی۔ اس دن  مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شمولیت دیکھنے کو ملے گی جن میں سرکاری ایجنسیاں، نجی شعبے کے کاروباری ادارے، سائنسی اور تعلیمی ادارے، کاروبار، اسٹارٹ اپ، سول سوسائٹی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے تصور میں  ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو اس بات پر کافی مواقع فراہم کرتا ہے کہ کس طرح اختراع کو جاری رکھا جائے اور ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینا  ہے جو  موجودہ  کووڈ۔ 19 وبا جیسے  پیچیدہ شہری مسائل  اور امور کو حل کرتا ہے۔

اس پروگرام  کو ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینے اور اس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لوگوں اور تنظیموں کے بہت سے مختلف گروہ بھی ہیں جو معیاری ڈیٹا کی دستیابی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے نئے مجموعے،  نئے علم اور بصیرت پیدا کر سکتے ہیں، جو  نئے شعبوں میں اطلاق کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سے حکومتوں کو کسی بھی شہر کے شہریوں کو درپیش سب سے عام مسائل کو حل کرنے اور دوسرے شہروں میں کامیاب نظریات کی نقل تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تمام 100 اسمارٹ سٹیز اس  پروگرام میں حصہ لینے  کے لیے پوری طرح  تیار ہیں۔ یہ بھارتی شہروں کو ’ڈیٹا اسمارٹ‘ بنانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش ہے۔  یہ پورٹل https://smartcities.data.gov.in/ پر دستیاب ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے بارے میں

آزادی کا امرت مہوتسو ترقی  پذیر بھارت کے 75 سال اور اس کے عوام، ثقافت اور کامیابیوں  کی شاندار تاریخ کو یاد کرنے  اور اس کا جشن منانے  کے لیے  بھارت سرکار  کی ایک پہل ہے۔ یہ مہوتسو بھارت کے لوگوں کے لیے پوری طرح  وقف ہے، جنہوں نے نہ صرف بھارت کو اس کے ارتقائی سفر میں  یہاں  تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ ان کے اندر وہ طاقت اور صلاحیت بھی ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈیا 2.0 کو فعال کرنے کے وژن کوممکن بناتی ہے  اور آتم نر بھر بھارت  کے جذبے  کو  توانائی بخشتی ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو  تمام چیزوں کا ایک مجسمہ ہے جو بھارت کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شناخت کے بارے میں ترقی پسندانہ  ہے۔ ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا جو ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ تک 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کرتا ہے اور 15 اگست 2022 کو ایک سال کے بعد ختم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

ش ح ۔ م ع۔ ن ا۔

U-474                          


(Release ID: 1790479) Visitor Counter : 270