وزارت آیوش
ایک کروڑ سے زیادہ افراد مکرسنکرانتی کے موقع پر سوریہ نمسکار کریں گے:جناب سربانند سونووال
سوریہ نمسکار کے لئے دنیا بھر سے پرجوش خواہشمند افراد اپنے ناموں کا اندراج کرارہے ہیں
Posted On:
12 JAN 2022 4:08PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت چودہ جنوری 2022 کو آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت عالمی پیمانے پر سوریہ نمسکار کے پروگرام کے انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور 75لاکھ کے مقررہ نشانے کے مقابلے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔
ایک ورچوئل پریس میٹ میں آج آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ مکرسنکرانتی پر سوریہ نمسکار پروگرام کووڈ 19 کے حال ہی میں دوبارہ ابھرنے کے تناظر میں اور زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک مصدقہ بات ہے کہ سوریہ نمسکار سے جسمانی طاقت اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح یہ کورونا کو دور رکھنے میں مددگار ہے۔ ہم نے اس پروگرام میں 75 لاکھ افراد کی شرکت کا نشانہ مقرر کیا ہے لیکن رجسٹریشن اور ہماری تیاریوں کو دیکھتے مجھے امید ہے کہ یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ آیوش کی وزارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت اور سرپرستی میں یہ پروگرام شروع کیا ہے۔
اس ورچوئل میٹنگ میں آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپارا مہندر بھائی نے کہاکہ سوریہ نمسکار سے دماغ اور جسم کو قوت ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سالماتی جنسیات پر یوگا کے اثرات کے بارے میں مطالعہ وتحقیق جاری ہے۔آیوش کے سکریٹری راجیش کٹیچا نے کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جیون شکتی کے لئے سوریہ نمسکار ہے۔
ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام ممتاز یوگا ادارے، انڈین یوگا ایسو سی ایشن، نیشنل یوگا ،اسپورٹس فیڈریشن،یوگا سرٹیفکیشن بورڈ، فٹ انڈیا اور متعدد سرکاری وغیر سرکاری تنظیمیں اس عالمیگر پروگرام میں شرکت کررہی ہیں۔ مقبول شخصیات اور کھیلوں کے ممتاز افراد ویڈیو پیغام کے ذریعہ سوریہ نمسکار کی تشہیر کریں گے۔
شرکاء اور یوگا شائقین متعلقہ پورٹل پرخود کو رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور چودہ جنوری کی سوریہ نمسکار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن لنک متعلقہ ویب سائٹس پر دستیاب ہیں اور آیوش کی وزارت نے اس کی بڑے پیمانے پر دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔
شرکاء اور یوگا شائقین ان پورٹلس پر خود کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔۔۔۔
https://yoga.ayush.gov.in/suryanamaskar
https://yogacertificationboard.nic.in/suryanamaskar/
https://www.75suryanamaskar.com
****
U.No:340
ش ح۔ر ف۔ س ا
(Release ID: 1789414)
Visitor Counter : 168