مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن میں، ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت کے زریعے 30 تقریبات کا اہتمام


سورت میں’اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ آرگنائزیشن‘ کے عظیم فائنل پروگرام کے موقع پر اختتام پذیر

جناب ہردیپ ایس پوری نے ’اسمارٹ سٹیز، سمارٹ اربنائزیشن‘ تھیم پر مبنی ایک تصویری کتابچہ جاری کیا

حکومت اپنے شہریوں کو پہلے درجے کے رہنے کی جگہیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: جناب پوری

Posted On: 11 JAN 2022 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جنوری 2022: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) ، حکومت ہند آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں وزیر اعظم کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم) کی واضح کال کے تحت  تقریبات کا سلسلہ منعقد کر رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مارچ 2021 میں کیا تھا جس سے اگست 2022 میں ہماری آزادی کی 75ویں سالگرہ کے لیے، الٹی گنتی کا سلسلہ شروع کیا تھا، جو اس کے بعد ایک سال یعنی اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

’اسمارٹ سٹیز اور اسمارٹ آرگنائزیشن‘ کے موضوع والے ایک کتابچے کا رسم اجراء آج عملی طور پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعے منعقدہ ایک میڈیا پروگرام میں کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00136X3.jpg

اس موقع پر بات کرتےہوئے جناب پوری نے کہا کہ یہ بہت  مسرت کی بات ہے کہ پورا ملک ’’ہندوستان کی آزادی کے اس تاریخی 75ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے اکٹھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے وقت صرف 17 فیصد ہی ہندوستانی، شہری علاقوں میں رہتے تھے، آج  یہ شرح دو گنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  شہری ترقیات کے مسلسل ابھرتے ہوئے میدان میں جامع تعاون کرنےمیں قیادت کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت کی عوام پر مبنی حکمت عملی ، جس میں شہری زندگی کے تین اہم پہلو شامل ہیں، وہ وزارت کے تمام پروگراموں میں شامل ہیں، ان میں زندہ رہنے کی اہلیت، اقتصادی صلاحیت اور پائیداری شامل ہیں۔ جناب پوری نے مزید کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو اوّل درجے کی رہنے کی جگہیں فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اسی لیے اس کے پروگراموں کا تال میل سب سے زیادہ معتبر ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی آزادی کا امرت مہوتسو پہل ، جس میں مکمل حکومت کے نقطہ نظر کا احاطہ کیا گیا ہے، بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت  کے تئیں رسائی سے ہے۔ وہ نہ صرف ملک بھر کے جامع ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کی مستقبل کی خواہشات اور جدت کے جذبے کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  پہلے سے جاری تقریبات کے تئیں شہریوں، عوامی نمائندوں، کمیونٹی تنظیموں، صنعت، تعلیمی اداروں اور اسٹارٹ اپس سمیت دیگر افراد کی طرف سے پر جوش رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بروشر،(https://smartnet.niua.org/azadi-ka-amrit-mahotsav) ، ان 30 معروف اور اثر انگیز تقریبات میں سے ہر ایک کے خلاصے پر مشتمل ہےجنھیں یکم جنوری سے 31 جنوری 2022 تک ہندوستان کے تمام شہروں میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔ (تقریب کی فہرست ضمیمہ-1 میں)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00211RA.jpg

ان تقریبات کا اختتام ’اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ آرگنائزیشن‘ کانفرنس کے عظیم الشان فائنل کی تقریب پر ہوگا جس میں 4 اور 5 فروری 2022 کو سورت میں 6 اہم تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کووڈ-19 کی ابھرتی ہوئی تارزہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ تاریخیں عارضی ہیں۔ ملک بھر میں یہ بروشر ہر سرگرمی کا  فوکس ایریا فراہم کرتا ہے تاکہ قارئین کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں شامل ہونے  اور منانے کی ترغیب دی جاسکے۔ (بروشر ضمیمہ2 میں دیا گیا ہے)

آزادی کا امرت مہوتسو تقریباً 5 موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں: یعنی آزادی کی جدوجہت، ایکشن @75، کامیابیاں @75، آئیڈیاز @75 اور حل @75۔یکم جنوری 2022 کو شروع ہونے والی تقریبات کو شہریوں، عوامی نمائندوں، کمیونٹی تنظیموں، صنعت، اکیڈمیاں،نالج پارٹنرز اور دیگر کے مابین اسٹارٹ اپس کی جانب سے زبردست رد عمل سامنے آرہا ہے۔ توقع ہے کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت منعقدہ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات میں  3 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہری شرکت کریں گے۔

موجودہ وبا کی صورتحال کے مدنظر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ڈیجیٹل شرکت پر زور دیتے ہوئے ، تقریبات کو ہائبرڈ ماڈل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 4 تقریبات جو پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں وہ ہیں: جی آئی ایس ہیکاتھون،کارروائی اور تحقیق کے تئیں اسمارٹ سٹیز اور اکیڈمیاں (ایس اے اے آر) یا عالمی اداروں کے ساتھ تعاون، شہری اختراعات،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کی مہم اور پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی۔ ان تقریبات میں لوگوں کی وسیع شرکت سامنے آئی ہے۔

جی آئی ایس ہیکاتھون-شہری جیو پیٹیل ڈاٹا اسٹوریز چیلنج-2022 نے 900+ لوگوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جبکہ پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کی آزادی کی مہم 2.0 میں 15000+ لوگوں نے حصہ لیا۔ ایس اے اے آر تقریب کے تحت ،6 جنوری 2022 کو 15 کالجوں نیز یونیورسٹیوں، 47 شہروں،  این آئی یو اے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے درمیان ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تاکہ اسمارٹ سٹیز کے تحت نافذ کئے گئے 75 متاثر کن پروجیکٹوں کا دستاویز بندی کا کام کا پروگرام شروع کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ  27 دسمبر 2021 کو شروع ہونے والی آگاہی مہم کا مقصد 100 اسمارٹ شہروں میں ایک لاکھ شہریوں تک رسائی کرنا ہے۔

’’ہندوستان کی آزادی کی تاریخی 75ویں سال میں، یہ مناسب ہے کہ پورا ملک آزادی کا امرت مہوتسو پورے جوش وخروش کے ساتھ منانے کے لیے اکٹھا ہو۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ، شہری ترقی میں موثر کارروائیوں اور تبدیلی کی کامیابیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کوشش میں ایک اہم حصہ رسدی کر رہی ہے۔ مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جو متحرک اور جامع شہری علاقوں کو زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے موزوں شکل دینے کے لیے ہندوستان کے اجتماعی وژن کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر

’’ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات، ہندوستان کے شہروں میں ہونے والی بنیادی ڈھانچے، طرز عمل اور ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں جو بلا شبہ شہری ہندوستان کے باشندوں کو بہتر معیار زندگی اور طویل مدتی خوشحالی حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی‘‘۔

جناب  منوج جوشی

 ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری

آزادی کا امرت مہوتسو

آزادی کا امرت مہوتسو، ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال اور اس کے عوام ، ثقافت اور کامیابی کی شاندار تاریخ کو منانے اور اس کی یاد کی تقریبات کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے۔ یہ مہوتسو ہندوستان کے عوام کے لیے وقف ہے جنھوں نے نہ صرف ہندوستان کو اس کے ارتقائی سفر میں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ ان کے اندر  طاقت اور صلاحیت بھی موجود ہے جو کہ آتم نربھر بھارت کے جذبے کے ہمراہ، وزیر اعظم کے انڈیا 2.0 کو فعال کرنے کے وژن کو فعال بنا سکے۔

آزادی کا امرت مہوتسو، ہندوستان کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شناخت کے بارے میں تمام ترقی پسندانہ حقائق کا ایک مجموعہ ہے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا جو ہمارے ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ تک 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کرتاہے اور یہ ایک سال بعد 15 اگست 2022 کو ختم ہوگا۔

ضمیمہ-1

یکم جنوری سے 31 جنوری 2022 تک منعقد ہونے والی تقریبات کی فہرست

نمبر شمار

تقریب کا نام

تقریب کی تاریخ

1.

جی آئی ایس ہیکاتھون: ایک شہری جغرافیائی ڈیٹا اسٹوریج چیلنج2022

1 سے 17 جنوری

2.

شہریوں اور شہر کے قائدین کے لیے فریڈم2 واک اینڈ سائیکل چیلنج

1سے26 جنوری

3.

اسمارٹ سٹیز اور اکیڈمیاں ٹوورڈ ایکشن اینڈ ریسرچ (ایس اے اے آر)

یکم جنوری کے بعد

4.

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی مہم

1 سے 26 جنوری

5.

متحرک گجرات: پی پی پی کے روڈ شوز

8 جنوری *، 17سے30جنوری

6.

پی ایم اے وائی- یو پینل بحث سے آگے

10 سے 15 جنوری

7.

صحت مند شہروں کی مشاوراتی ورکشاپ

12 جنوری

8.

جگہ سازی میراتھون 2.0

15 سے 26 جنوری

9.

کچی آبادیوں سے پاک شہروں پر پینل مباحثہ

16 سے 20 جنوری

10.

اوپن ڈاٹا ہفتہ (حصہ1)

17 سے 21 جنوری

11.

اوپن ڈاٹا ہفتہ (حصہ2)

17 سے 21جنوری

12.

پونے میٹرو ریچ 1 اور 2 کا افتتاح

13 سے 31 جنوری

13.

دس شہروں کے لیے اربن اسٹارٹ اپ اڈا

17 سے 31 جنوری

14.

بے گھر شہری افراد موسم سرما کی نقل وحرکت

17 سے 31 جنوری

15.

جاب میلہ

17 سے 31 جنوری

16.

قرض میلہ

17 سے 31 جنوری

17.

سواندھی سے سمردھی

17 سے 31 جنوری

18.

سواندھی خصوصی مہم

17 سے 31 جنوری

19.

سواچھتم کنیکٹ مہم

17 سے 31 جنوری

20.

لکش زیرو ڈمپسائٹ مہم

17 سے 31 جنوری

21.

سووچھ ٹیکنالوجی چیلنج - نتائج

17 سے 31 جنوری

22.

’ہر دھڑکن ہے سووچھ بھارت کی‘

17 سے 31 جنوری

23.

آبی تحفظ این سی آر پر ورکشاپ

17 سے31 جنوری

24.

ایک ہفتہ- ایک لاکھ کنیکشن پروگرام

17 سے31 جنوری

25.

پی ایم اے وائی- یو سفر نامے

17 سے 31 جنوری

26.

دریائے جمنا کے سیلابی میدانوں کی بحالی اور جدید کاری

17 سے 31 جنوری

27.

پی ایم اے وائی- یو کے تحت مالیاتی خودکاری

21 جنوری

28.

سووچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج مہم

27 جنوری

29.

اسمارٹ بلڈنگز سے متعلق ویبینار

28 جنوری

30.

پی ایم اے وائی – ی و ایوارڈز کا اعلان: 150 دن کا چیلنج

30 جنوری

*- معطل

*****

U.No.309

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789221) Visitor Counter : 191