نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ہم ہندوستانی نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دے رہے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں ان کے لیے ملازمتیں پیدا کررہے ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر


مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نہرو یوتھ سینٹر کے نوجوانوں کے رضاکاروں کے لیے آن لائن تربیت کا آغاز کیا

Posted On: 06 JAN 2022 2:06PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

اس اقدام کا مقصد 1.4 سے 2 ملین نوجوانوں کو قوم کی تعمیر، مقامی امور، کمیونٹی موبلائزیشن، کمیونٹی سروس اور بااختیار بنانے میں ضروری زندگی کی مہارتوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی تربیت دینا ہے۔

100 رضاکار جلد ہی 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے پائلٹ ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہوں گے: جناب انوراگ ٹھاکر

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج این وائی کے ایس نوجوان رضاکاروں کے لیے آن لائن ٹریننگ کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امور نوجوان کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما، ہنرمندی کے فروغ کی کمیشن کے ایگزیکٹیو ممبر جناب پروین پردیسی، امورنوجوان کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب نتیش کمار مشرا اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس تربیت کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ڈفیٹ۔این سی ڈی کے اشتراک سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تربیت و تحقیق {یواین آئی ٹی اے آر}، اقوام متحدہ بچوں کے فنڈ {یونیسیف} اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن کیلئے  صلاحیت سازی کمیشن، بھارت سرکار  کے مجموعی تعاون سے کیا ہے۔

1.jpg

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت ہندوستانی نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دے رہی ہے اور انہیں عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ملازمتوں کے لیے تیار کر رہی ہے۔ ہندوستان کے پاس عالمی سپلائی چین، خدمات کے شعبے اور معیشت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر افرادی قوت کو تعلیم اور تربیت دینے اور اس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ہنر مند تربیت یافتہ  افرادی قوت کو تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ صرف یہی نہیں، ہمارے پاس نئے کاروبار تیار کرنے اور نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے ایک خوشحال ماحول ہے”۔

2.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں تقریباً 230 ملین نوجوان ہیں۔ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کی اس سطح میں ملک کے ارتقاء اور سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔ نوجوانوں میں ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ بھارت 21ویں صدی میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پوری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور نوجوان اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ نوجوان رضاکاروں نے کووڈ کی وبا کے دوران بیش بہا خدمات انجام دی ہیں اور بہادری کے فرائض انجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام انہیں رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا تاکہ وہ پوری عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کریں۔ مزید برآں، اس سے انہیں ایک فرد کے طور پر ترقی کرنے اور کل کے لیڈر بننے کے سفر کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم نے کئی مواقع پر اس بات کو دوہرایا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے فرائض سے آگاہ ہونا چاہئے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے اعزاز میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لئے قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

 

3.jpg

 

جناب ٹھاکر نے کہا کہ یواین آئی ٹی اے آر اور وزارت کے ساتھ شراکت داری، شرکاء کی شخصیت کی نشوونما اور ذریعہ معاش پر دیرپا اثر ڈالے گی اور ملک کی تعمیر اور خوشحالی کو بھی فروغ دے گی۔ یہ ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہم خیال اور حوصلہ افزا افراد کا نیٹ ورک بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان اس کا مستقبل ہیں اور ہمیں ان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ حناب انوراگ ٹھاکر نے پائلٹ ٹریننگ کے موضوع کو احتیاط سے منتخب کیا ہے اور وہ ورچوئل رئیلٹی جیسی جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ 100 رضاکار جو پائلٹ کا حصہ ہیں جلد ہی 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کی بنیاد ڈالیں گے۔

4.jpg

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ مضبوط تنقیدی سوچ کی صلاحیتیں، باہمی مہارتیں اور قائدانہ صلاحیتیں گروہی حالات میں انفرادی ترقی اور کامیابی میں سب سے آگے ہیں۔ تربیت ان مہارتوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

امور نوجوان کے محکمے کے سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے بتایا کہ 12-15 دنوں کی یہ ٹریننگ سیلف پیس، آن لائن ٹریننگ،متعامل اور جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی۔

انٹرویو کے 12-15 دن، ٹریننگ آن لائن دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کو ہندوستان میں نوجوانوں کے پس منظر اور مہارتوں کی ایک وسیع رینج کے مطابق انٹرایکٹو، تخلیقی ٹولز اور مواد کے ساتھ بنایا جائے گا۔ تربیت کے آغاز میں انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے۔

ایک بار لانچ ہونے کے بعد یہ انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہوگا۔ پھر یہ تربیت علاقائی زبانوں میں فراہم کی جائیں گی۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

` (ش ح۔ع ح  (

U-163

 



(Release ID: 1788058) Visitor Counter : 232